سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ملک پورہ ترہگام میں 8 مئی کو 3 سالہ بچی کے ساتھ پیش آئے آبرو ریزی کے شرمناک واقعے میں جنگی بنیادوں پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔
Published: undefined
عوام سے امن کے ماحول کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے صوبائی کمشنر بصیر خان نے پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'عوام امن وقانون قائم رکھیں اور ضلع انتظامیہ اور پولس پر اعتماد رکھیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ انصاف ہوگا اور ملوث شخص کو سخت قانونی سزا دی جائے گی'۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں جنگی بنیادوں پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس سانحے میں جلد سے جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ گورنر صاحب نے اس واقعے میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں اور ہم دن رات اس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ صوبائی کمشنر نے کہا کہ اگر کسی کو کسی قسم کا کوئی شک یا شبہ ہوجائے تو وہ میرے ساتھ براہ راست رابطہ کرسکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کمسن بچی کی آبرو ریزی کے سلسلے میں ریاستی پولس نے پہلے ہی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور قصوروار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے قصوروار کے حق میں جعلی پیدائشی سند جاری کرنے والے پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل کے نام سمن جاری کیا ہے اور اس کو پوچھ تاچھ کے لئے بھی طلب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک نے لوگوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی اصل عمر کا پتہ لگانے کے لئے سائنسی طریقہ کار استعمال کیا جائے گا اور اس کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
Published: undefined
ادھر اس دل دہلانے والے واقعے کے خلاف وادی بھر میں احتجاجوں اور ہڑتالوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز