مرکزی کابینہ میں توسیع کے تعلق سے چل رہی خبروں کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی نےکل وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے صدر جےپی نڈا سے ملاقات کی۔ واضح رہےسال 2019 میں دوسری مرتبہ عام انتخابات جیتنے کے بعد وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں کوئی توسیع نہیں کی ہے۔
Published: undefined
ادھر اتر پردیش میں سیاسی ماحول بہت گرم ہے اور وہاں کے تعلق سے بی جے پی اور سنگھ کے لیڈروں کی بھی کئی میٹنگس ہو چکی ہیں ۔ اتر پردیش کابینہ میں توسیع کو لےکر بھی خبریں گرم ہیں ۔کل اتر پردیش کے وزیر اعلی یو گی آ دتیہ ناتھ نے دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ، اس سے قبل ان کی ملاقات وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ہوئی تھی۔
Published: undefined
کابینہ میں اگر توسیع ہوتی ہے ، جس کےامکان قوی ہیں تو پھر یہ مودی حکومت کے لئے ضرورت سےزیادہ مجبوری ہوگی کیونکہ کئی ریاستوں میں بی جےپی میں اندرونی ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ اترا کھند میں حال ہی میں وزیر اعلی کو بدلا گیا ہے اور سابق وزیر اعلی کو ایڈ جسٹ کرنے کی چرچائیں ہیں ۔ کرناٹک میں ناراضگی ہے ، مدھیہ پردیش میں زبردست ناراضگی ہے اور اتر پردیش میں تو ناراضگی بہت عام ہو چکی ہے۔ اس لئے مرکزی حکومت میں کابینہ کی توسیع کر کے ان ناراضگیوں کو دور کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے یعنی یہ توسیع مجبوری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined