قومی خبریں

بہار بھی خصوصی درجہ یا خصوصی پیکیج سے ترقی یافتہ ریاست بنے گا: چودھری

اشوک چودھری نے کہا کہ 2005 کے بعد بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور میں لاکھوں پل بنائے گئے۔ بعض واقعات کی بنیاد پر حکومت پر سوال اٹھانا مناسب نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے دیہی امور کے وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر رہنما اشوک چودھری نے کہا کہ بہار کو خصوصی درجہ یا خصوصی اقتصادی پیکیج ملنے سے بہار بھی ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں شامل ہو جائے گا۔

Published: undefined

جمعہ کو جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں عوامی سماعت کے پروگرام میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اشوک چودھری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کو سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست بنایا ہے۔ اگر ہمیں خصوصی ریاست کا درجہ یا خصوصی اقتصادی پیکیج ملتا ہے تو یقیناً بہار بھی ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں شامل ہو جائے گا۔

Published: undefined

اسمبلی میں اپوزیشن رہنما  تیجسوی یادو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تیجسوی  یادو کے پاس 17 ماہ سے دیہی کام کا محکمہ تھا لیکن انہوں نے پلوں اور پلیوں کی حفاظت کے لیے کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی۔

Published: undefined

اشوک چودھری نے کہا کہ 2005 کے بعد بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور میں لاکھوں پل بنائے گئے۔ بعض واقعات کی بنیاد پر حکومت پر سوال اٹھانا مناسب نہیں۔ ہماری حکومت حساس ہے اور جس بھی انجینئر یا افسر کی غفلت سامنے آئے گی اسے بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی ہی مسٹر نتیش کمار کی سیاسی زندگی کا واحد مقصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined