قومی خبریں

اسپیکر اوم برلا کی نصیحت- الزام عائد کرنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا نہ لیں، مہوا موئترا کا جواب- ’پیارا سا ٹوئٹ کروں گی!‘

اوم برلا کو ٹیگ کرتے ہوئے مہوا موئترا نے لکھا ’’آج مجھے ایک ضمنی سوال پوچھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اسپیکر صاحب کا شکریہ‘‘

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو ایوان میں ٹی ایم سی کی رکن اسمبلی مہوا موئترا کو مشورہ دیا کہ وہ اسپیکر پر الزام لگانے کے لیے ٹوئٹر پر نہ جائیں۔ لوک سبھا اسپیکر نے اراکین پر زور دیا کہ وہ ایوان میں بولنے کا موقع نہ ملنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنی شکایات کا اظہار نہ کریں۔ اس کے بعد مہوا موئترا نے ایک اور ٹویٹ کیا۔ اوم برلا کو ٹیگ کرتے ہوئے مہوا نے لکھا کہ آج مجھے ایک ضمنی سوال پوچھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اسپیکر صاحاب کا شکریہ۔

Published: undefined

ٹی ایم سی کی ایم پی مہوا موئترا نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’محترم اسپیکر نے آج کھولے دل سے مجھے ایک ضمنی سوال پوچھنے کا موقع دیا۔ میں نے ان سے شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک خوبصورت ٹوئٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ شکریہ جناب!"

Published: undefined

خیال رہے کہ جمعرات کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا کو سوالیہ وقت کے دوران شہری ہوابازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا سے سوال پوچھنے کا موقع دیا اور ان کے سوال پوچھنے کے بعد جیسے ہی مہوا موئترا نیچے بیٹھیں تو سندھیا کے جواب دینے سے پہلے ہی برلا نے ان کا نام لیے بغیر ٹوئٹر سے متعلق ہدایت دے ڈالی۔ اس کے بعد سندھیا نے اپنا جواب دیا۔

رواں سال فروری میں بجٹ اجلاس کے دوران مہوا موئترا نے پریزائیڈنگ افسر پر انہیں بولنے کا موقع نہ دینے پر کئی الزامات عائد کئے تھے اور اس کے تعلق سے ٹوئٹر پر بھی کئی باتیں لکھ دی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined