وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات 19 ستمبر کو گورکھپور میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے پیش نظر نذر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کو توڑتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کچھ ایسا کیا جو پورے شہر میں موضوع بحث بن گیا۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے مختلف مطالبات کو لے کر گورکھپور کے پنت پارک سے کلکٹر آفس تک بلڈوزر جنازہ ریلی یعنی شو یاترا نکالی۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کی جانب سے بلڈوزر چلانے پر پابندی کے بعد سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے بلڈوزر کی جنازہ ریلی نکال کر مظاہرہ کیا۔ ایس پی کارکنان نے حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔واضح رہےکہ کل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور کے لوگوں کو ایک فلوٹنگ ریسٹورنٹ تحفہ میں دیا ہے، اس سے ٹھیک پہلے ایس پی کارکنان نے خفیہ طور پر بلڈوزر کے ساتھ جنازہ نکال کر پولس اور انتظامیہ کو چکمہ دیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ منگل یعنی 17 ستمبر 2024 کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ملک بھر میں بلڈوزر کی کارروائی پر پابندی لگا دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ اگلے احکامات تک ملک میں کہیں بھی من مانی بلڈوزر کارروائی نہیں ہوگی۔ حالانکہ یہ سپریم کورٹ کا عبوری حکم ہے لیکن اس پر اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہونی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے بلڈوزر کارروائی پر پابندی کے بعد اپوزیشن لیڈر اس پر ناراض ہیں اور بی جے پی کو گھیرنے کا کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےیہ واضح کیا ہے کہ یہ ہدایت سڑکوں، فٹ پاتھوں اور ریلوے لائنوں کے ساتھ کی گئی غیر قانونی تعمیرات پر لاگو نہیں ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز