قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب 2024: سماجوادی پارٹی نے یوپی کے لیے مزید 6 امیدواروں کا کیا اعلان، ترنمول کو ملی ’بھدوہی‘ سیٹ

سماجوادی پارٹی نے انڈیا اتحاد میں شامل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کناگریس کے لیے بھدوہی لوک سبھا سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی</p></div>

سماجوادی پارٹی

 

سماجوادی پارٹی نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ جمعہ کے روز سماجوادی پارٹی نے جاری کی گئی تازہ فہرست میں 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی بھدوہی سیٹ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شامل پارٹی ترنمول کانگریس کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جو تازہ فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق بجنور سے یشویر سنگھ، نگینہ سے منوج کمار، میرٹھ سے بھانوپرتاپ سنگھ ایڈووکیٹ، علی گڑھ سے بجیندر سنگھ، ہاتھرس سے جسویر بالمیک اور لال گنج سے داروغہ سروج کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کو جو بھدوہی لوک سبھا سیٹ ملی ہے، وہاں سے وہ کس امیدوار کو کھڑا کرتی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انڈیا اتحاد میں شامل کانگریس نے ابھی تک اتر پردیش کی کسی بھی سیٹ کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں سے متعلق ہوئی بات چیت میں جو طے پایا ہے اس کے مطابق کانگریس کو 17 لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے ہیں۔ کانگریس نے امیدواروں کی دو فہرست اب تک جاری کی ہے، جس میں اتر پردیش کی کسی بھی سیٹ سے امیدوار کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی کانگریس کے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری ہوگی جس میں اتر پردیش کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدوار کے نام ظاہر کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined