قومی خبریں

تشدد کے بعد ایس پی نوح کا تبادلہ، ہریانہ کے 5 اضلاع میں 93 ایف آئی آر، اب تک 176 گرفتار

یاترا کے دوران نوح سے شروع ہونے والا تشدد سوہنا، گروگرام، فرید آباد، پلول تک پہنچ گیا۔ اب ہریانہ حکومت نے نوح کے ایس پی ورون سنگلا کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ورون سنگلا جلوس سے پہلے ہی چھٹی پر چلے گئے تھے

<div class="paragraphs"><p>نوح تشدد / Getty Images</p></div>

نوح تشدد / Getty Images

 

نوح: پولیس نے ہریانہ میں تشدد کے ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ اب تک 5 اضلاع میں 93 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ 176 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صرف نوح میں 46 ایف آئی آر درج ہیں۔ نوح میں پیر کو نکالی گئی یاترا کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ اس کے علاوہ نوح کے ایس پی ورون سنگلا کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ورون سنگلا جلوس سے پہلے ہی چھٹی پر چلے گئے تھے۔ ان کی جگہ نریندر بجارنیا نئے ایس پی ہوں گے۔

Published: undefined

پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 2300 ویڈیوز کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ان ویڈیوز نے تشدد بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہریانہ پولیس نے نوح میں 46، فرید آباد میں 3، گروگرام میں 23، پلول میں 18 اور ریواڑی میں 3 ایف آئی درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 176 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نوح پولیس نے کشیدگی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 7 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق شاہد نامی صارف نے 5 پوسٹیں کی تھیں۔ جب کہ ایک عادل اور شاعر گرو گھنٹال نے دو پوسٹ کی تھیں۔

Published: undefined

پولیس کا خیال ہے کہ اس نے تشدد بھڑکانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے سلسلے میں دفعہ 153، 153 اے، 295 اے، 298، 504، 109 اور 292 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ شاعر گرو گھنٹال کے نام سے اکاؤنٹ کون چلا رہا تھا۔ پولیس تقریباً 2300 ایسی ویڈیوز کی چھان بین کر رہی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تشدد پھیلانے کا ذمہ دار ہیں۔

Published: undefined

حکومت ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، ہوم، ٹی وی ایس این پرساد نے عوام کو یقین دلایا کہ متاثرہ علاقوں میں حالات تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں چھٹ پٹ سرگرمیوں سے نمٹا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مناسب فورسز کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں نیم فوجی دستوں کی 24 کمپنیاں تعینات ہیں۔ نوح میں کرفیو جاری ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ بھی بند ہے۔ نوح کے علاوہ فرید آباد، پلول، سوہنا، پٹودی اور گروگرام کے مانیسر میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوح، سوہنا اور گروگرام میں مسلم کمیونٹی نے گھر پر نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

برج منڈل یاترا 31 جولائی کو ہریانہ کے میوات نوح میں نکالی گئی۔ اس دوران یاترا پر پتھراؤ بھی ہوا۔ کچھ ہی دیر میں یہ دونوں برادریوں کے درمیان تشدد میں بدل گیا۔ سینکڑوں کاروں کو آگ لگا دی گئی۔ سائبر پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔ شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا۔ نوح کے بعد سوہنا میں بھی پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس کے بعد تشدد کی آگ نوح سے فرید آباد-گروگرام تک پھیل گئی۔ نوح تشدد میں دو ہوم گارڈز سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined