کشی نگر: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ کر ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سوامی پرساد موریہ کا انتظار گزشتہ 11 سالوں سے تھا۔ اگر سال 2017 میں سوامی پرساد ایس پی میں آئے ہوتے تو یہاں کی تصویر ہی دوسری ہوتی۔
Published: undefined
فاضل نگر اسمبلی حلقے میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ ’سوامی پرساد موریہ کا میں سال 2011 سے انتظار کر رہا تھا۔ جب انہوں نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو چھوڑا تھا۔ یہ سال 2017 میں تب اگر ایس پی میں آگئے ہوتے تو ہمیں پانچ سال کے برے دن نہیں دیکھنے پڑتے۔ اترپردیش آج سب سے آگے دکھائی دیتا۔
Published: undefined
ایس پی صدر نے کہا کہ ایس پی حکومت بننے پر آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو 22 لاکھ نوکریاں دستیاب کرانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین اور جمہورت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ ایس پی حکومت نے طے کیا ہے کہ پرانی پنشن بحال کرنے کا کام کریں گے۔ ماؤں۔بہنوں کو سماج وادی پنشن کے طور پر 1500 روپئے مہینے دیئے جائیں گے۔ سالانہ 18000 روپئے ملیں گے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا بی جے پی اقتدار میں مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے ساتھ تفریق ہوا ہے۔ سماجو ادی حکومت آنے پر نوجوانوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نے ایس پی کو جتانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’پسماندہ۔ دلت ایک ساتھ آکر اتنی حمایت کریں گے۔ یہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ہوسکتا ہے کہ کرہل کی جیت سب سے بڑی جیت ہو۔ میں چاہتا ہوں سب سے بڑی جیت اس کی ہو جس کے لئے میں ووٹ مانگنے آیا ہوں۔
Published: undefined
اکھلیش یادو اس دوران وزیر اعلی یوگی پر بھی خوب برسے۔ انہوں نے کہا کہ ’جب بابا وزیر اعلی کشی نگر آئے تھے تو انہوں نے دلتوں اور پچھڑوں میں شیمپو اور صابن تقسیم کیے تھے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو گنگا جل سے صاف کرایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز