قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: ایس پی-بی ایس پی کی فہرست جاری، آر ایل ڈی کو ملی 3 سیٹیں

بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے دستخط والی پریس ریلیز کے مطابق بی ایس پی 80 میں سے 38 سیٹوں پر قسمت آزمائے گی جبکہ ایس پی 37 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے لئے اترپردیش میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا جمعرات کو حتمی اعلان کردیا گیا۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے دستخط والی پریس ریلیز کے مطابق بی ایس پی ریاست کی 80 میں سے 38 پالیمانی سیٹوں پر قسمت آزمائے گی جبکہ ایس پی 37 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ امیٹھی اور رائے بریلی کانگریس کے لئے جبکہ تین پر اتحادی پارٹی کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

Published: undefined

بی ایس پی ذرائع کے مطابق مظفر نگر، باغپت اور متھرا سیٹ راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے لئے چھوڑ دی گئی ہیں جبکہ اس کا حتمی اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایس پی اور بی ایس پی 38۔38 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے جبکہ دو سیٹوں پر کانگریس اور دو اتحادی پارٹیوں کے لئے چھوڑی گئی ہیں لیکن آج کی فہرست کے مطابق بی ایس پی کی سیٹیں سابقہ اعلان کے عین مطابق ہیں لیکن ایس پی کے حصے کی ایک سیٹ کم ہو گئی ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی کی جانب سے آج جاری فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سیٹوں کی تقسیم پر مہر لگائی ہے۔

جاری فہرست کے مطابق سماجوادی پارٹی (ایس پی) کیرانہ، مرادآباد، رامپور، سنبھل، غازی آباد، ہاتھرس (ریزرو)، فیروزآباد، مین پوری، ایٹہ۔بدایوں، بریلی، پیلی بھیت، لکھیم پورکھیری، ہردوئی (ریزرو)، اناو، لکھنؤ، اٹاوہ (ریزرو)، قنوج، کانپور، جھانسی، باندا، کوشامبی (ریزرو)، پھول پور، الہ آباد، بارہ بنکی (ریزرو)، فیض آباد، بہرائچ (ریزرو) اور گونڈہ پالیمانی حلقوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔

اس کے علاوہ ایس پی کو مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، اعظم گڑھ، بلیا، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج (ریزرو) سیٹیں بھی ملی ہیں۔ اکھلیش اور مایاوتی کے دستخط سے جاری فہرست کے مطابق بی ایس پی، شہارنپور، بجنور، نگینہ (ریزرو)، امروہہ، میرٹھ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر (ریزرو)، علی گڑھ، آگرہ (ریزرو)، فتح پور سیکری، آنولہ، شاہجہاں پور (ریزرو)، دھورہرا، سیتا پور اور مسرکھ (ریزرو) پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

اس کے علاوہ پارٹی کو موہن لال گنج (ریزرو)، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، فرخ آباد، اکبرپور، جالون (ریزرو)، ہمیر پور، فتح پور، امبیڈکر نگر، قیصر گنج، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، دیوریا، بانس گاؤں (ریزرو) لال گنج (ریزرو)، گھوسی، سلیم پور، جونپور، مچھلی شہر (ریزرو)، غازی پور اور بھدوہی سیٹیں ملی ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined