پنے: جنوب مغربی مانسون اڑیسہ اور ودربھ میں سرگرم رہا جبکہ تلنگانہ، رائل سیما اور تمل ناڈو میں کمزور۔ جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب، گجرات،مالدیپ، مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، بہار کے بقیہ حصوں اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مشرقی مدھیہ پردیش اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی پیشرفت کے لئے حالات سازگار ہیں۔ مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہا، جبکہ مغربی اتر پردیش، ہماچل پردیش، مغربی راجستھان، سوراشٹرا اور کچھ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے اوپر تھا۔ مدھیہ پردیش میں درجہ حرارت معمول سے بہت کم تھا۔
Published: undefined
گنگانگر (مغربی راجستھان) میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جموں وکشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان، مظفرآباد، اترپردیش، اتراکھنڈ، بہار، گجرات، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، سکم، اڑیشہ، ودربھ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم کے مختلف مقامات پر پیر سے ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی۔ اتراکھنڈ، اتر پردیش، مشرقی راجستھان میں مختلف مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا اور بجلی کے ساتھ 24 گھنٹے کے درمیان بارش ہونے کا اندازہ ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش، ینم، گجرات، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تری پورہ میں الگ -الگ مقامات پرآسمانی بجلی گرنے کے آثار ہیں۔
Published: undefined
کونکن، گوا، ساحلی کرناٹک، گجرات، مغربی بنگال کے پہاڑی حصے، سکم، آسام اور میگھالیہ میں مختلف مقامات پرانتہائی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اڑیشہ، کیرالہ، ماہے، وسطی مہاراشٹر، سوراشٹر، کچھ، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال کے پہاڑی حصےانڈمان نیکوبار جزیرے، بہار، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ کے پہاڑی علاقے میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اور کہیں کہیں مغربی راجستھان میں گرم ہوا کی لہر چل سکتی ہے۔
Published: undefined
جنوب مغرب اور اس سے متصل مغرب وسطی بحیرہ عرب میں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی امید ہے۔ مشرقی وسطی بحیرہ عرب اورمغربی وسطی بنگال کی کھاڑی میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چل سکتی ہے۔ لہذا ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سمندر کے ان علاقوں میں نہ جائیں۔
Published: undefined
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تری پورہ،مغربی بنگال کے پہاڑی حصے سکم، گجرات، کونکن، گوا، ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور لکشدیپ میں بیشتر مقامات پرمغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقے، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، سوراشٹر، کچھ، وسطی مہاراشٹر اور انڈمان نکوبار جزیرے میں کئی مقامات پر اورمشرقی راجستھان، مراٹھواڑا، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ اور اندرونی کرناٹک کچھ مقامات کے ساتھ ہی مشرقی اتر پردیش، مغربی اتر پردیش، ہماچل پردیش، مغربی راجستھان، رائلسیما اور تمل ناڈو میں الگ تھلگ مقامات پر بارش ہوئی یا پھرگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش۔ ہریانہ، پنجاب، جموں کشمیر میں خاص طور سے موسم خشک بنا رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز