جنوب مغربی مانسون نے کیرالہ میں دستک دے دی ہے۔ یہ ٹھیک اسی دن پہنچا ہے جس دن ساحلی ریاست سے اس کے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس ہفتہ کے آغاز میں کہا تھا کہ مانسون والی بارش یکم جون کے آس پاس ہندوستان میں دستک دے سکتی ہے۔ اس سے قبل اس نے 5 جون کو مانسون کی آمد کا امکان ظاہر کیا تھا، لیکن بعد میں بیان تبدیل کیا گیا۔ 2019 میں مانسون نے 8 جون کو کیرالہ میں دستک دی تھی۔
Published: undefined
کیرالہ میں زبردست بارش کے درمیان ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ریاست کے 9 اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے تروواننت پورم، کولم، پتنم تھٹا، الاپوژا، کوٹایم، ایرناکولم، ایڈوکی، ملپورم اور کنور اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں آج زبردست بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تروواننت پورم میں دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری تک چلا گیا ہے۔ کیرالہ کے جنوبی ساحلی علاقوں اور لکشدیپ میں گزشتہ چار دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ "جنوب مغربی مانسون آج، یکم جون 2020 کو کیرالہ میں پہنچ گیا۔" بحر عرب کے اوپر گرداب 'نسرگ' کے بننے سے کیرالہ میں مانسون کی شروعات کے حالات موافق ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اراضی سائنس وزارت کے سکریٹری مادھون راجیون نے 15 اپریل کو اپنی قیاس آرائی میں کہا تھا کہ اس سال مانسون کی بارش عام طور سے طویل مدت کے بعد 100 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ اس میں 5 فیصد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ بہر حال، آئی ایم ڈی مانسون کے تعلق سے دوسرے مرحلہ کی پیشین گوئی جاری کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined