جھارکھنڈ کی سورین حکومت ریاست میں ذات پر مبنی سروے کرائے گی۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کی صدارت میں بدھ کے روز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ اس کے لیے جھارکھنڈ ایگزیکٹیو کے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن اصلاح محکمہ کو ذات پر مبنی سروے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Published: undefined
یہ جانکاری حکومت کی کابینہ سکریٹری وندنا ڈاڈیل نے دی۔ کابینہ میں پاس تجویز میں کہا گیا ہے کہ ذات پر مبنی سروے کا مقصد ریاست میں درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور او بی سی طبقہ کو تناسبی برابری کا موقع فراہم کرنا ہے۔ کابینہ کی طرف سے پاس تجویز میں فی الحال یہ طے نہیں ہوا ہے کہ ذات پر مبنی سروے کا طریقہ کیا ہوگا اور اس کی شروعات کب سے ہوگی۔ اس کا پورا خاکہ پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن اصلاح محکمہ طے کرے گا۔
Published: undefined
بہار میں ذات پر مبنی سروے پورا ہونے کے بعد جھارکھنڈ دوسری ریاست ہے جس نے اس طرح کا سروے کرانے سے متعلق فیصلہ لیا ہے۔ اسے اکتوبر-نومبر میں ریاست میں ممکنہ اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست کی جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد والی حکومت کا بڑا فیصلہ مانا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ریاستی حکومت نے ریاست میں 49 میونسپل کارپوریشنز کی مدت کار پورا ہونے کے بعد بھی ان کا انتخاب او بی سی ریزرویشن کا فیصد طے کرنے کے نام پر روک دیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشنز کے انتخاب میں او بی سی کو ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس کے لیے ریاست کے پسماندہ طبقہ کمیشن کو او بی سی آبادی کے سروے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فی الحال سروے کا کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined