سماج وادی پارٹی(ایس پی) جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کے بیٹے اکشے یادو اور شیوپال سنگھ یادو کے بیٹے آدتیہ یادو نے پیر کو لوک سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
Published: undefined
لوک سبھا الیکشن کے لئے تیسرے مرحلے کے تحت ہونے والے الیکشن میں فیروزآباد سٹ سے پیر کو انڈیا اتحاد کے امیدوار اکشے یادو کے ذریعہ ضلع الیکشن افسر کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ خاص طور سے والد رام گوپال یادو بھی موجود رہے۔
Published: undefined
اس موقع پر اکشے یادو نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو روزگار دینے اور علاقے کی ترقی کے لئے الیکشن لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو تو ابھی تک فیرو زآباد سیٹ کے لئے امیدوار بھی نہیں ملا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے سامنے بی جے پی کا کوئی امیدوار ہی نہ لڑے۔
Published: undefined
دوری جانب پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت آدتیہ یادو کے ساتھ ان کے بھائی و بدایوں سے سابق ایم پی دھرمیندر یادو، گنور ایم ایل اے اور ایس پی کے ضلع صدر آشیش یادو موجود رہے۔اتوار کو سماج وادی پارٹی نے شیو پال یادو کی جگہ آدتیہ یادو کو اپنا امیدوار بنایا تھا ۔ واضح رہے نامزدگی سے قبل آدتیہ یادو نے مندروں میں جا کر رسموں کے مطابق پوجا کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار سابق ایم پی دھرمیندر یادو کا ٹکٹ کاٹنے کے بعد قومی صدر اکھلیش یادو نے بدایوں لوک سبھا سیٹ سے شیو پال سنگھ یادو کو امیدوار بنایا تھا۔ پچھلے 15 دنوں سے یہ بحث چل رہی تھی کہ شیو پال سنگھ یادو کے بیٹے آدتیہ یادو اس سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ شیو پال سنگھ یادو نے بھی کئی بار اسٹیج سے اعلان کیا تھا کہ اب صرف نوجوان ہی پارٹی کو آگے لے کر جائیں گے، اس لیے آدتیہ یادو کے نام کی حمایت کی جارہی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز