آج کانگریس کی جانب سے کووڈ-19 پر مبنی ایک وہائٹ پیپر جاری کیا گیا جس میں کورونا انفیکشن سے پیدا موجودہ حالات اور آئندہ کے تعلق سے پیش خدشات کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو کئی اہم مشورے دیئے گئے ہیں۔ تقریباً 150 صفحات پر مبنی اس وہائٹ پیپر میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بطور دیباچہ کچھ اہم باتیں لکھی ہیں جو ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے:
Published: undefined
کورونا وبا صدی میں ایک بار آنے والا ایسا طبی بحران ثابت ہوا ہے جس نے دنیا بھر میں ناقابل یقین صورت حال پیدا کر دی ہے۔ ہندوستان اب بھی کورونا کی دوسری اور سب سے خطرناک لہر سے نبرد آزما ہے۔ یہ وبا تب تک ملک کے لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جب تک ملک کے سبھی 18 سال اور زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین نہیں دے دی جاتی اور لوگ کووڈ ضابطوں پر عمل نہیں کرتے۔
Published: undefined
یہ ضروری ہے کہ ایک ملک کے ناطے ہم آج کی حالت اور مستقبل میں آنے والی ممکنہ کورونا لہروں سے نمٹنے اور جدوجہد کرنے کے لیے اپنے پاس موجود وسائل کے بہتر استعمال کی تیاری ابھی سے کریں۔ کانگریس پارٹی اس غیر معمولی چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند کے ساتھ کام کرنے کو لے کر پرعزم ہے۔
Published: undefined
تعاون کے اسی جذبہ اور اہم اپوزیشن پارٹی کا کردار نبھاتے ہوئے کانگریس پارٹی لگاتار حکومت سے رابطہ اور ڈائیلاگ کرتی رہی ہے اور مشورے دیتی رہی ہے کہ اس وبا سے کس طرح نمٹا جا سکتا ہے۔ بحران کے وقت میں کانگریس پارٹی کے اراکین ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔
Published: undefined
اس زبردست بحران کے وقت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کووڈ وبا کو لے کر کیے گئے اپنے سبھی پالیسی پر مبنی فیصلوں سے ملک کے لوگوں کو مطلع کرائے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں طے کیا گیا تھا کہ اس وبا کے دور میں مرکز کے پالیسی پر مبنی فیصلوں کا تجزیہ ہونا وقت کا مطالبہ ہے۔ اس اندازہ سے کووڈ وبا سے نمٹنے میں ہوئی غلطیوں کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
اس لیے کانگریس پارٹی نے یہ وہائٹ پیپر (قرطاس ابیض) تیار کیا ہے، جس میں وبا سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا ہے، خصوصاً عوامی صحت کے شعبہ میں ہوئی بدنظمی پر دھیان دیا گیا ہے۔ اس میں کاگنریس نے بہت سے مشورے دیئے ہیں جس سے کووڈ وبا سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ امید ہے کہ مرکزی حکومت ان مشوروں اور اس وہائٹ پیپر کو سنجیدگی سے لے گی اور ذمہ داری سے صحیح قدم اٹھائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز