قومی خبریں

معیشت بچانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے حکومت: سونیا

سونیا نے وارننگ دی کہ اگر اس مسئلہ کو نظرانداز کردیا گیا تو ملک کی معیشت پر اسکے نہایت سنگین اثرات ہوں گے اور اس سے نمٹنا حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن جائے گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ معیشت بچانے کے لئے سنجیدہ کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جاری جنگ میں معیشت کی بگڑتی صورت حال کو بڑا چیلنج ہے اور اسے پٹری پر لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

Published: undefined

محترمہ گاندھی نے سنیچر کو مسٹرمودی کو اس معاملے میں ایک خط لکھا اور کہا کہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے سامنے کئی چیلنج پیدا ہوگئے ہیں۔ کووڈ۔19 کے خلاف اس جنگ میں ہماری معیشت ایک مسئلہ بن گئی ہے جس پر فوری توجہ دے کر اسے حل کرنے کی سخت ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

انہوں نے وارننگ دی کہ اگر اس مسئلہ کو نظرانداز کردیا گیا تو ملک کی معیشت پر اسکے نہایت سنگین اثرات ہوں گے اور اس سے نمٹنا حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے چھوٹے، مائیکرو اور متوسط صنعتوں (ایم ایس ایم ای) میں جان پھونکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ’کریڈیٹ گارنٹی فنڈ‘ کی تشکیل کرکے اس شعبہ میں فوری لیکوڈیٹی لانے اور صنعتوں کو ضرورت پڑنے پر مناسب سرمایہ فراہم کرانے کا نظم کرنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined