ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے مشکل ماحول میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر مرکزی حکومت کو کورونا بحران سے نمٹنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے متعلق پالیسی بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے نمٹنے کی پالیسی تیار کی جانی چاہیے تاکہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ ساتھ ہی سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کو کورونا سے بچانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر قدم میں ساتھ دے گی۔
Published: 01 May 2021, 3:40 PM IST
سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’کورونا وبا کے اس چیلنجنگ وقت میں آپ کے اور آپ کی فیملی کی سیکورٹی اور اچھی صحت کی تمنا کرتی ہوں۔ وہ لاکھوں فیملی جنھوں نے اپنوں کو کھویا ہے، ان کے تئیں دل سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ ہمارا ملک اس وقت کورونا کی جان لیوا مصیبت کا سامنا کر رہا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔‘‘
Published: 01 May 2021, 3:40 PM IST
سونیا گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بحران سبھی ملکی باشندوں کے لیے امتحان کی گھڑی ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ایک دوسرے کا سہارا اور طاقت بننا ہے۔ ضروری ہونے پر ہی گھر سے نکلیں۔‘‘ سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’میں جانتی ہوں موجودہ حالات انسانیت کو ہلا دینے والے ہیں۔ کہیں آکسیجن کی کمی ہے، کہیں دوا کی قلت ہے، کہیں اسپتال میں بستر نہیں ہے۔‘‘
Published: 01 May 2021, 3:40 PM IST
سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ’’حکومتوں کو جاگ جانے اور ذمہ داری نبھانے کا وقت ہے۔ مرکزی حکومت غریبوں کے بارے میں سوچے اور ہجرت روکنے کے لیے بحران ختم ہونے تک 6 ہزار روپے اکاؤنٹ میں ڈالے۔ کورونا ٹیسٹنگ بڑھائی جانی چاہیے۔ آکسیجن، دوا اور اسپتالوں کا جنگی سطح پر انتظام کیا جائے۔ مفت ٹیکہ کاری کا انتظام ہونا چاہیے۔ کورونا ٹیکے کی قیمت کا فرق ختم ہو۔ زندگی بچانے والی دواؤں کی کالابازاری بند کی جائے۔ میڈیکل آکسیجن کو اسپتالوں کو دینے کا فوراً انتظام کیا جائے۔‘‘
Published: 01 May 2021, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 May 2021, 3:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز