نئی دہلی: راہل گاندھی کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم آج سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس لیڈران پر الزام ہے کہ انہوں نے دھوکہ دہی اور رقم کے غلط استعمال کے ذریعے خسارے میں جانے والے نیشنل ہیرالڈ اخبار کی ملکیت پر قبضہ کیا ہے۔ سونیا گاندھی صبح 11.30 بجے گھر سے نکلیں گی اور 11.45 بجے ای ڈی کے دفتر پہنچیں گی۔ جہاں ان سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
Published: 21 Jul 2022, 9:40 AM IST
صحت کے پیش نظر سونیا گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے خصوصی چھوٹ ملی ہے۔ ضروری ادویات لینے کے لیے حسب ضرورت وقفہ دیا جائے گا۔ راہل اور پرینکا گاندھی ای ڈی کے دفتر تک سونیا کو چھوڑنے جا سکتے ہیں۔
نیشنل ہیرالڈ کیس میں اب تک کیا کیا ہوا؟
اس معاملہ میں یکم نومبر 2012 کو بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے مقدمہ درج کرایا۔ 26 جون 2014 کو عدالت نے سونیا گاندھی، راہل گاندھی سمیت تمام ملزمان کے خلاف سمن جاری کیا۔ یکم اگست 2014 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیس درج کیا۔ 19 دسمبر 2015 کو تمام ملزمین کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ 2016 سپریم کورٹ نے کانگریس قائدین کے خلاف کارروائی کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا۔ ستمبر 2018 میں دہلی ہائی کورٹ نے سونیا اور راہل کی طرف سے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ سونیا سے پوچھ گچھ کے لیے 2 جون کو سمن جاری کیا گیا تھا۔
Published: 21 Jul 2022, 9:40 AM IST
راہل گاندھی سے تقریباً 50 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ سونیا گاندھی سے آج پوچھ گچھ ہوگی۔ سونیا گاندھی کو 8 جون کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن خرابی صحت کے باعث وہ پیش نہ ہو سکیں۔ جہاں ای ڈی سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، وہیں کانگریس لیڈر اور کارکن سونیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے سڑک پر نکل رہے ہیں۔
Published: 21 Jul 2022, 9:40 AM IST
کانگریس پارٹی کی جانب سے تین محاذوں پر احتجاج کیا جائے گا۔ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ قائدین اور کارکنان کانگریس ہیڈکوارٹر سے ای ڈی آفس تک مارچ کریں گے۔ کانگریس کارکنان مختلف ریاستوں میں احتجاج کریں گے۔
Published: 21 Jul 2022, 9:40 AM IST
دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مودی-شاہ کی جوڑی کی طرف سے ہماری اعلیٰ قیادت کے خلاف جس طرح سے سیاسی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، اس کے خلاف کانگریس پارٹی اپنی لیڈر سونیا گاندھی کے ساتھ اجتماعی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں مظاہرہ کرے گی۔ اس سے پہلے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کے دوران بھی کانگریس کارکنان سڑک پر اترے تھے، لہذا دہلی پولیس نے پوری تیاری کر لی ہے۔ سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے پیش نظر دہلی کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جگہ جگہ بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔
Published: 21 Jul 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2022, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز