وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں بدھ کے روز ہوئی چوک کے معاملے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت چنّی سے فون پر بات چیت کی اور اس معاملے میں ان سے تفصیلات طلب کی ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی نے مسٹر چنی کو بتایا کہ نریندر مودی پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ سکیورٹی میں کوتاہی کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے اور اس پورے معاملے میں کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی نہیں برتی جانی چاہئے۔
Published: undefined
محترمہ گاندھی کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے مسٹر چنی نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے اور کمیٹی کو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بھی کل اسی انداز میں پریس کانفرنس کی لیکن شام ہوتے ہوتے کانگریس صدر نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر وزیراعلیٰ سے فون پر بات کی اور پورے واقعہ کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز