قومی خبریں

بی جے پی حکومت کی ناقِص پالیسیوں کے سبب کسان ’سیاہ دیوالی‘ منانے پر مجبور: سونیا گاندھی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ کسانوں کو انکی فصلوں کے مناسب دام نہیں مل پا رہے ہیں اور کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے کسان آج سیاہ دیوالی منانے پر مجبور ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز کسانوں کو ان کی فصلوں کے واجب دام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا استحصال کیا جا رہا ہے اور حکومت کو راج دھرم (حکمرانی کے اصولوں) پر عمل کرنا چاہئے۔

Published: 27 Oct 2019, 8:10 AM IST

کانگریس صدر کی جانب سے شام دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ، ’’بی جے پی نے اقتدار سنبھالتے ہی کسانوں سے دھوکہ دہی کی بنیاد رکھ دی۔ حکومت مٹھی بھر دلالوں اور جمع خوروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور کسانوں سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہے۔‘‘

Published: 27 Oct 2019, 8:10 AM IST

سونیا گاندھی نے کہا ، ’’ملک کے کسانوں کا استحصال بند ہونا چاہئے اور انہیں اپنی فصلوں کے پورے اور واجب دام ملنے چاہئیں۔ یہی حکمرانی کا حقیقی اصول ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے کسان آج ’سیاہ دیوالی‘ منانے پر مجبور ہیں۔ ملک کی منڈیوں میں فصلیں ان کی حمایتی قیمت سے اوسطاً 22.5 فیصد کم کی شرح پر فروخت ہورہی ہیں۔ اس سے کاشتکاروں کو تقریبا پچاس ہزار کروڑ کا نقصان ہوگا۔

Published: 27 Oct 2019, 8:10 AM IST

سونیا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، زرعی پیداوار کی درآمد کم ہو رہی ہے اور ملک میں فصلوں کے واجب دام نہیں مل پا رہے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ آج دوہرا استحصال کیا جا رہا ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 8:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 8:10 AM IST