کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ ’دی ہندو ‘میں لکھے اپنے مضمون میں سونیا گاندھی نے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کے بارے میں کہا کہ امتحان پر بحث یعنی پریکشا پر چرچا کرنے والے وزیر اعظم پیپر لیک پر خاموشی اختیار کر رہے ہیں۔ اس امتحان نے ملک بھر میں کئی خاندانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں ایمرجنسی پر مودی حکومت کی قرارداد کا جواب دیا۔ سونیا نے کہا، 1977 کے انتخابات میں لوگوں نے ایمرجنسی پر اپنا فیصلہ دیا، جسے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کیا گیا۔ لیکن تین سال کے اندر کانگریس کو اتنی بڑی اکثریت مل گئی، جو وزیر اعظم مودی کی پارٹی (بی جے پی) اب تک حاصل نہیں کر پائی ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے کہا کہ انتخابی نتائج وزیر اعظم مودی کی ذاتی، سیاسی اور اخلاقی شکست کی علامت ہیں۔ مینڈیٹ نے نفرت اور تفرقہ بازی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ لیکن وزیر اعظم کا رویہ ایسا ہے جیسے کچھ نہیں بدلا! وہ اتفاق کی تبلیغ کرتے ہیں لیکن تصادم کو فروغ دیتے ہیں۔ ایسا نہیں لگتا کہ اس نے مینڈیٹ کو سمجھا ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے کہا، "ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ایمرجنسی کو کھود کر نکالا گیااور اس میں اسپیکر کو بھی شامل کیا گیا، ایک ایسا عہدہ جو غیر جانبداری کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ سب باہمی احترام اور ایک ساتھ مل کر نئی شروعات کی باتیں تھیں جو دھل گئی ہیں۔"سونیا گاندھی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نے اپنے وقار اور ذمہ داری کو نظر انداز کیا اور فرقہ وارانہ جھوٹ پھیلانے سے سماجی تانے بانے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined