نئی دہلی: ملک میں کورونا کی ابتر صورت حال کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے لیڈران کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہونے اور ایک قوم کے طور پر کورونا سے لڑنے کے لئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ یہ لڑائی کورونا کے خلاف ہے نہ کہ کانگریس اور دوسری سیاسی جماعتوں کے خلاف۔
Published: undefined
انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹریو میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے ہی حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہے۔ کورونا سے جو حالات ہیں اس میں پوری طرح سسٹم (نظام) کی ناکامی نظر آتی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ کورونا سے لڑتے وقت اس لڑائی کو ’ہماری بمقامہ آپ کی‘ نہیں بلکہ ’ہماری بمقابلہ کورونا وائرس‘ ہونا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ اس مشکلات سے بھرے وقت میں سیاسی اختلافات کو درکنار کرنا ضروری ہے، آفت کے وقت میں پہلے بھی ملک ایک ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ ایک اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے کانگریس کی جانب سے لگاتار حکومت پر دباؤ بنایا جائے گا، اس وقت کورونا سے دفاع سے اہم کوئی اور کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کورونا سے نمٹنے میں حکومت کی کئی جگہ خامیاں نظر آ رہی ہیں اور حزب اختلاف جماعت ہونے کے ناطے ہمارے کاندھوں پر بھی ذمہ داری ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت کو آکسیجن کی دستیابی، ادویات کی کالا بازاری پر روک لگانے، بیڈ کا انتظام کرنے، کورونا کی جانچ کرنے اور متاثرہ افراد کی مالی امداد کرنے پر حکومت کو فوری توجہ دینی چاہیے۔ کورونا کے مشکل وقت میں خامیوں کو گنانے اور دوسری مجبوریوں سے چھٹکارا حاصل کر جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز