قومی خبریں

سیتارام یچوری کے انتقال پر سونیا گاندھی کا اظہارِ غم، کانگریس صدر کھڑگے نے سیما چشتی یچوری کو لکھا تعزیتی خط

سونیا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’سیتارام یچوری جی کے انتقال سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے، ہم نے 08-2004 کے دوران مل کر کام کیا تھا اور تب سے جو دوستی قائم ہوئی تھی وہ آخر وقت تک رہی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سیتارام یچوری، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/kharge">@kharge</a></p></div>

سیتارام یچوری، تصویر @kharge

 

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی یچوری کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے ان کے انتقال پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’سیتارام یچوری ہندوستان کے تنوع کی حفاظت کرنے کے لیے پرعزم تھے اور سیکولرزم کے ایک طاقتور چمپئن تھے۔‘‘

Published: undefined

سونیا گاندھی کے ذریعہ جاری بیان میں آگے لکھا گیا ہے کہ ’’سیتارام یچوری جی کے انتقال سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ہم نے 08-2004 کے دوران مل کر کام کیا تھا اور تب سے جو دوستی قائم ہوئی تھی، وہ ان کے آخری وقت تک جاری رہی۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’وہ ہمارے ملک کے آئینی اقدار کے تئیں اپنے عزائم میں ثابت قدم تھے، جو اس کی تمہید میں بھی بہت ہی مضبوطی کے ساتھ درج ہے۔‘‘

Published: undefined

سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’بے شک وہ (سیتارام یچوری) تاحیات کمیونسٹ تھے، لیکن ان کا یقین جمہوری اقدار میں پنہاں تھا۔ درحقیقت پارلیمنٹ میں ان کی 12 سالہ مدت کار یادگار تھی اور انھوں نے اپنی انمٹ نقوش چھوڑے تھے۔ انھوں نے یو پی اے-1 میں اہم کردار نبھایا اور حال ہی میں 2024 کے لوک سبھا انتخاب سے قبل انڈیا اتحاد تشکیل دینے میں بہت اہم تعاون کیا۔ ان کی کمی بہت محسوس ہوگی۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سیتارام یچوری کی اہلیہ سیما چشتی یچوری کو تعزیتی خط لکھا ہے۔ اس خط میں اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ ’’سیتارام یچوری کے انتقال پر اپنی اور کانگریس کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ ایک تجربہ کار رہنما تھے جنھوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ ان کی قیادت اور عزائم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’اس مشکل وقت میں ہم آپ کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے ذاتی غم ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہوتے ہیں اور کوئی بھی (تعزیتی) لفظ اس غم کو کم نہیں کر سکتا۔‘‘

Published: undefined

خط میں سیتارام یچوری کی تعریف کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’یچوری جی نے ملک کے لیے جو کچھ کیا، اور معاشرے کی بہترین کے لیے جو بھی اقدام کیے، اس نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کی قیادت اور عوامی خدمت آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔‘‘ خط کے آخر میں کھڑگے دعائیہ کلمات کے ساتھ لکھتے ہیں کہ ’’ان کی روح کو سکون میسر ہو۔ غم کے اس وقت میں آپ (سیما چشتی) اور آپ کے خاندان کو اس گہرے خسارہ کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ غم بھرے اس مشکل وقت میں دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ دل کی گہرائیوں سے سلام۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined