کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 24 جون، یعنی جمعرات کو پارٹی کے سبھی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج کی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس اہم میٹنگ میں پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور کچھ دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مرکزی حکومت کو گھیرنے کی پالیسی تیار کی جائے گی۔ ڈیجیٹل ذریعہ سے ہونے والی اس میٹنگ میں تنظیم سے جڑے اہم ایشوز کے ساتھ ساتھ انتخابی ریاستوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری (تنظیم) کے. سی. وینوگوپال نے میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں کانگریس کے رابطہ عامہ پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ اور مہنگائی پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ کانگریس پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ایشو پر گزشتہ کچھ ہفتوں سے حکومت پر لگاتار حملہ آور ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق کانگریس صدر کے ذریعہ طلب کی گئی میٹنگ میں پٹرول-ذیل اور ضروری خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عام آدمی کو ہو رہی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس پر حکومت کو گھیرنے کی پالیسی تیار کی جائے گی۔ میٹنگ میں موجودہ کورونا بحران اور ملک کی معاشی حالت پر بھی غور و خوض ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے صدور کی بھی ایک میٹنگ بلائے جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز