قومی خبریں

سونیا، کھڑگے نے سرمائی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی کے لئے میٹنگیں کیں

جے رام رمیش  نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج مایوس کن ضرور ہیں لیکن ہم مایوس نہیں ہیں۔ پارٹی جلد ہی لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کردے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے پیر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے رول سے متعلق دو الگ الگ میٹنگ کیں۔

Published: undefined

یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس کے سلسلے میں آج دو میٹنگیں ہوئیں۔ پہلی میٹنگ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی صدارت میں ہوئی جس میں کانگریس صدر اور پارٹی ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دوسری میٹنگ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی صدارت میں ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کے ایوان قائدین کی میٹنگ ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

مسٹر رمیش نے کہا کہ ان میٹنگوں میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سیشن میں کن کن مسائل پر بات ہونی چاہئے۔ کانگریس کی جانب سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے جس میں بے روزگاری، مہنگائی اور بڑھتی ہوئی معاشی عدم مساوات جیسے مسائل شامل ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ملک کی سرحدوں، ماحولیاتی توازن اور منی پور پر بھی بحث کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اسے منظور کر لے گی اور ان مسائل پر دونوں ایوانوں میں بحث کی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج مایوس کن ضرور ہیں لیکن ہم مایوس نہیں ہیں۔ پارٹی جلد ہی لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کردے گی۔ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہم لڑیں گے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا، 'انتخابی شکست سے مایوس ہونا فطری ہے لیکن چند باتیں یاد رکھیں۔ کانگریس کو چار ریاستوں میں بی جے پی سے 10 لاکھ زیادہ ووٹ ملے ہیں اور 40 فیصد ووٹروں نے پارٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ہم 2024 کی فیصلہ کن جنگ ضرور جیتیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined