قومی خبریں

سونالی پھوگٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل

روکیش پونیا نے کہا کہ وہ کسانوں کے اور خواتین کے احترام کے مسئلے پر بی جے پی چھوڑ رہی ہیں کیونکہ بی جے پی ایسی پارٹی ہے جو کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سونالی پھوگاٹ اور&nbsp; روکیش پونیا / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سونالی پھوگاٹ اور  روکیش پونیا / تصویر سوشل میڈیا

 

بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ بی جے پی چھوڑنے کے بعد انہوں نے کانگریس اور اس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے اور خواتین کے احترام کے مسئلے پر بی جے پی چھوڑ رہی ہیں کیونکہ بی جے پی ایسی پارٹی ہے جو کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے۔

Published: undefined

کانگریس میں شامل ہونےکے بعد روکیش پونیا نے کہا کہ میں ایم پی دیپیندر ہڈا کی قیادت میں کام کروں گی اور اگر پارٹی نے مجھے موقع دیا تو میں آدم پور سیٹ سے الیکشن لڑوں گی کیونکہ یہاں کے ایم ایل اے نے یہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے۔ روکیش پونیا نے کہا کہ وہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی پالیسیوں سے بہت متاثر ہیں۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے روکیش پونیا نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتی ہے لیکن بی جے پی ہمارے لیے اعزاز و میڈل جیتنے والی خواتین کا احترام نہیں کرتی۔ انہیں ان کے حقوق نہیں مل رہے، عزت نہیں مل رہی۔

Published: undefined

روکیش پونیا نے کہا کہ پورے ملک کا پیٹ پالنے والے کسانوں کو حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سڑکوں پر بیٹھنا پڑا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی کو اپنا حق مانگنا جرم ہے؟ پھر کیوں کسانوں کو ان کا حق کیوں نہیں دیا جا رہا؟ انہوں نے کہا کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر انہوں نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ ابھی چند روز قبل ہی حصار کے بی جے پی ایم پی بریجندر سنگھ بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined