وارانسی: بھارت رتن مرحوم بسم اللہ خاں کے تیسرے بیٹے شہنائی نواز استاد ضامن حسین کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ تقریبا 74 سال کے تھے۔
مسٹر حسین کے بیٹے شہنائی نواز اشفاق حیدر نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ آج صبح تقریبا چھ بجے اپنے كالی محل واقع رہائش گاہ پر انہوں نے (حسین) آخری سانس لی۔ وہ کئی برسوں سے بیمار تھے۔ کئی بیماریوں سے دوچار حسین کی طبیعت گذشتہ تین چار ماہ سے کچھ زیادہ ہی خراب تھی۔ ان کا علاج کاشی ہندو یونیورسٹی کے سر سندرلا ل اسپتال میں چل رہا تھا۔مسٹر حسین اپنے پیچھے بیوی، چھ بیٹے اور پانچ بیٹیوں کا بھراپورا خاندان چھوڑ گئے ہیں۔
شہنائی شہنشاہ بسم اللہ خاں کے بیٹے کے انتقال سے شہنائی سے محبت کرنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ آخری دیدار کے لئے كالی محل رہائش گاہ پر رشتہ داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔
حسین کی پیدائش بہار کے بکسر ضلع کے ڈمراؤں میں دو اگست 1944 کو ہوئی تھی۔ مسٹر حیدر نے بتایا کہ حسین اپنے والد شہنائی شہنشاہ بسم اللہ خاں سے شہنائی کی تعلیم لی تھی۔ وہ ان کے ساتھ اکثر ریاض کرتے اور ان کے ساتھ پروگراموں میں حصہ بھی لیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہنائی نواز حسین کاجنازہ آج شام درگاہ فاطمین میں سپردخاک کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined