قومی خبریں

کچھ وندے بھارت ٹرینیں مسافروں کو ترس رہی ہیں!

ہندوستانی ریلوے کی اس جدید اور نیم تیز رفتار ٹرین کا کرایہ شتابدی ایکسپریس سے زیادہ ہے۔ کچھ راستے ایسے ہیں جہاں 50 فیصد بھی مسافر نہیں ہو پاتے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وندے بھارت ایکسپریس ہندوستان کی جدید ترین ٹرین ہے۔ اس نیم خودکار ٹرین نے لوگوں کے سفر کا طریقہ بدل دیا ہے۔ نئی دہلی اور وارانسی کے درمیان چلنے والی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کی کامیابی نے ہندوستانی ریلوے کو جوش سے بھر دیا اور اب اس ٹرین کو چلانے کی مانگ پورے ملک سے اٹھ رہی ہے۔ لیکن، کچھ راستے ایسے ہیں جہاں وندے بھارت ٹرینیں مسافروں کے لیے ترس رہی  ہیں۔ یہ سب ہندوستانی  ریلوے کے لیے خسارے کا سودا ثابت ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی ریلوے کے مطابق 12 وندے بھارت ایکسپریس کو مسافر نہیں مل رہے ہیں۔ ان میں بھونیشور سے وشاکھاپٹنم، ٹاٹا نگر سے برہما پور، ریوا سے بھوپال، کلبرگی سے بنگلور، ادے پور سے آگرہ، درگ سے وشاکھاپٹنم، منگلورو سے مڈگاؤں، جودھ پور سے سابرمتی، ہاوڑہ سے گیا، میرٹھ سے لکھنؤ، بہرام پور سے ٹاٹا نگر اور ناگپور سے سکندر آباد  جیسے راستے شامل ہیں۔ ان راستوں پر سیٹوں کی تعداد 50 فیصد تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ تقریباً آدھی ٹرین خالی جا رہی ہے۔ کچھ روٹس پر ٹرینیں 10 فیصد بھی نہیں بھر پا رہی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق وندے بھارت ٹرین  ایک مہنگی ٹرین ہے۔ سیاسی دباؤ کی وجہ سے یہ کچھ ایسے راستوں پر بھی شروع کر دی گئی ہیں جہاں لوگ اتنے پیسے نہیں دینا چاہتے۔

Published: undefined

ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق، یہ ممبئی سے احمد آباد، نئی دہلی سے وارانسی، نئی دہلی سے کٹرا جیسے کئی راستوں پر 100 فیصد قبضے کے ساتھ چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ نئی دہلی سے وارانسی وندے بھارت ایکسپریس 16 بوگیوں کے ساتھ شروع کی گئی تھی  اب اس روٹ پر 20 بوگیوں والی دو وندے بھارت ایکسپریس چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined