وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کے آخری ہفتے کے دوران طویل خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ ختم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 25 سے 27 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 28 اور 29 جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی و بالائی علاقوں میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 اور 31 جنوری کو بھی ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے جبکہ یکم فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جموں خطے میں درمیانی درج کی دھند 25 جنوری تک چھائی رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ برف باری کے نتیجے میں پیہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے 28 اور 29 جنوری کو سنتھن ٹاپ، مغل روڈ،سادھنہ پاسم زوجیلا پاس اور راز دان پاس پر بھی ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے جس سے سردی شدت ادرے کم ہوئی ہے۔گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درججہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو اتھا۔
Published: undefined
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال سے جہاں تمام تر شعبہ ہائے حیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہیں یہاں موجود غیر مقامی سیاحوں میں بھی مایوسی پائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
وادی میں برف باری کے لئے دعائیہ مجالس اور نماز استسقا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہے۔ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز