ایٹہ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی اور اترپردیش حکومت کے ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن پارٹیوں میں گھبراہٹ کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو ترقیاتی کام دیکھ کر دورے پڑنے لگے ہیں۔
Published: undefined
یوگی نے اتوار کو بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے ساتھ اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں بوتھ صدور کے سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو ترقی کے کام دیکھ کر ترقی کے دورے پڑنے لگے ہیں۔ یوگی نے ملک کے سب سے بڑے گنگا ایکسپریس وے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس دن وزیر اعظم نریندر مودی اس ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے اس دن بھی کچھ لوگ کہیں گے انہوں نے بھی ایسی سڑک بنانے کا سپنا دیکھا تھا لیکن بنا نہیں پائے۔
Published: undefined
وزیر اعلی نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر کہا کہ ’اب ترقیاتی پروجکٹوں کو دیکھ کر کچھ لوگوں کو دورے پڑنے لگے ہیں اور انہیں اس طرح کے دورے پڑتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم بھی یہ کام کرنا چاہتے تھے لیکن کرنہیں پائے۔ یوگی نے کورونا بحران میں بھی اپوزیشن پارٹیاں کانگریس، بی ایس پی اور ایس پی کے غائب رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے لیڈر بحران کے وقت یا تو بیرون ملک چلے گئے تھے یا گھروں میں قید سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہے تھے۔
Published: undefined
سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ بی جے پی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جس میں بوتھ کا نظم کرنے والے کارکن کو ایک دن پوری پارٹی کی ذمہ داری بھی مل جاتی ہے۔ انہوں نے آنے والے اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے بوتھ صدور سے اپیل کی کہ اب صحیح وقت آگیا ہے کہ ایک ایک بوتھ صدر اپنے بوتھ کا صحیح سے انتظام سنبھالے۔ ہم بوتھ جیت کر انتخاب جیت سکتے ہیں۔
Published: undefined
نڈا نے کانگریس اور ایس پی سبھی اپوزیشن پارٹیوں پرکنبہ پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا خواب اپنے عام کارکن کے خوابوں کا ہندوستان بنانا ہے۔ باقی پارٹیوں کی ترجیح سیاست کے ذریعہ اپنے کنبے کے مفاد کی تکمیل ہوتی ہے اس کے بعد ان کے لئے ملک اور سماج کا مفاد آتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے انتخابی تیاریوں کے پیش نظر اپنے بوتھ سطح کے کارکنوں کو متحد کرنے کے لئے ریاست کے مختلف علاقوں میں بوتھ صدور سمیلن کا انعقاد کر رہی ہے۔ اسی کڑی میں ایٹہ کا یہ چوتھا بوتھ سمیلن ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined