قومی خبریں

کچھ لوگ 75 سال کے ہونے کے باوجود ریٹائر ہونے کو تیار نہیں! اجیت پوار کا چچا شرد پوار پر نشانہ

اجیت پوار نے کہا، ’’سرکاری ملازمین 58 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جاتے ہیں۔ لوگ 75 سال کے بعد فعال پیشہ ورانہ زندگی کو روک دیتے ہیں لیکن کچھ لوگ 84 سال کے ہونے پر بھی ریٹائر ہونے کو تیار نہیں ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار اور اجیت پوار</p></div>

شرد پوار اور اجیت پوار

 

تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اپنے چچا شرد پوار پر ان کی عمر کے حوالہ سے بلواسطہ طور پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ 80 سال سے زیادہ عمر کے ہیں لیکن پھر بھی رٹائر نہیں ہونا چاہتے۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا، ’’مہاراشٹر کے سرکاری ملازمین 58 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ عام طور پر 75 سال کی عمر کے بعد اپنی فعال پیشہ ورانہ زندگی کو روک دیتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں (جیسے شرد پوار) جو 80 سال کی عمر کو عبور کرنے اور اب 84 سال کے ہونے کے بعد بھی ریٹائرمنٹ کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘‘

Published: undefined

اجیت پوار اور ان کے وفادار کچھ ایم ایل اے گزشتہ سال جولائی میں شیوسینا-بی جے پی حکومت میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے این سی پی کے نام اور انتخابی نشان کا دعویٰ کیا۔ اس اقدام کو این سی پی کے بانی شرد پوار نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔

اجیت نے کہا، ’’ہم یہاں کام کرنے آئے ہیں اور ہم کام کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت کے لیے ریاستی حکومت میں شامل ہوئے ہیں۔ مراٹھا برادری کے ریزرویشن کی تحریک کی قیادت کرنے والے کارکن منوج جارنگے کو بالواسطہ انتباہ دیتے ہوئے اجیت نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مئی میں شرد پوار نے غیر متوقع طور پر سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نئی نسل پارٹی کی رہنمائی کرے۔ میں تجویز کرتا ہوں کہ این سی پی ممبران کی ایک کمیٹی صدر کے عہدے کے انتخاب کا فیصلہ کرے۔ لیکن کچھ دنوں بعد پارٹی کارکنوں کے مطالبے پر انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔

تاہم شرد پوار کے اس فیصلے کے کچھ دنوں بعد ہی ان کی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی۔ جولائی میں، اجیت پوار اور ان کے وفادار ایم ایل اے مہاراشٹر میں بی جے پی-شندے سینا مخلوط حکومت میں شامل ہو گئے۔ بعد میں انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے نام اور انتخابی نشان کا بھی دعویٰ کیا۔ شرد پوار نے اس قدم کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد شرد پوار نے سیاست چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ’’آپ لوگ میری عمر پر اکثر تبصرہ کرتے ہیں کہ میں 84 سال کا ہوں، میں 83 سال کا ہوں، آپ لوگوں نے اب تک مجھ میں کیا دیکھا؟ میں بوڑھا نہیں ہوا ہوں۔ میرے اندر اب بھی اتنی طاقت ہے کہ میں کچھ لوگوں کو سیدھا کر سکتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined