امریکہ کے شہر پنسلوانیا میں ڈونالڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے سے پوری دنیا حیران ہے۔ انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک عیسائی پادری نے ٹرمپ پر حملے کی پیشن گوئی پہلے ہی کر دی تھی جبکہ قومی آواز اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔
Published: undefined
ٹرمپ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے پادری کی پیشن گوئی کی اس ویڈیو کو شیئر کرنا شروع کردیا۔ ٹرمپ پر حملے کی پیشن گوئی کرنے والے پادری کا نام برینڈن بگس ہے جسے مارچ 2024 میں یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا۔اس ویڈیو میں بگس کا کہنا ہے کہ خدا نے انہیں بہت سے ایسے واقعات کے بارے میں بتایا ہے جو جلد ہی امریکہ میں ہونے والے ہیں۔ خدا نے کہا ہے کہ امریکہ میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔
Published: undefined
اس وائرل ویڈیو میں بگس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ پر جان لیوا حملہ دیکھا ہے، انہوں نے گولی ٹرمپ کے کان میں چھیدتے ہوئے دیکھی ہے۔ گولی ان کے سر کے اتنی قریب گئی کہ اس کے کان کے پردے پھٹ گئے۔ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ اس دوران وہ زمین پر گر پڑے اور خدا کو یاد کرنے لگے۔ انہوں نے اسے صدارتی انتخاب جیتتے بھی دیکھا۔
Published: undefined
پادری نے اس ویڈیو میں امریکہ میں کساد بازاری کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔ بگس نے کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخابات کے بعد امریکی معیشت میں کساد بازاری بھی دیکھی ہے جو ملکی تاریخ کی بدترین کساد بازاری ہوگی۔ خدا نے بتایا ہے کہ یہ وقت بہت برا ہونے والا ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ اتوار کو امریکہ کے شہر پنسلوانیا میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جب شدید فائرنگ شروع ہو گئی۔ ایک گولی ٹرمپ کے دائیں کان کے اوپری حصے کو لگی۔ ٹرمپ کے کانوں سے خون بہنے لگا، پھر سیکورٹی گارڈز نے آکر انہیں چاروں اطراف سے گھیر لیا اور انہیں کرائم سین سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر لے گئے۔ سیکرٹ سروس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
Published: undefined
حملے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ’’ آپ سب کے خیال اور دعاؤں کا شکریہ۔ صرف خدا نے اس ناقابلِ تصور واقعےمیں نقصان ہونے سے روکا ۔ لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ اپنے ایمان پر قائم رہیں گے۔ ہماری محبت دوسرے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے لیے جاتی ہے۔ ہم حملے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور اپنے دلوں میں اس شخص کی یادیں رکھتے ہیں جس کی اتنی المناک موت ہوئی تھی۔ اب یہ زیادہ اہم ہے کہ ہم متحد رہیں اور اپنے حقیقی کردار کو امریکیوں کے طور پر ظاہر کریں ۔ برائی کو جیتنے نہ دیں۔ مجھے اپنے ملک سے پیار ہے اور میں آپ سب سے پیار کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined