قومی خبریں

فوجی جوانوں نے ایل او سی سے ملحق گاؤں میں منایا نئے سال کا جشن، چائے بھی پی اور رقص بھی کیا

جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں ایل او سی کے پاس بسے چرونڈا گاؤں میں اتوار کو شدید ٹھنڈ کے دوران تقریباً 4 بجے نئے سال کے جشن کی شروعات ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>لائن آف کنٹرول پر تعینات ہندوستانی فوجی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لائن آف کنٹرول پر تعینات ہندوستانی فوجی، تصویر سوشل میڈیا

 

نیا سال شروع ہونے سے قبل کی شام ایک بڑا طبقہ جشن میں ڈوبا نظر آیا۔ اتوار کی نصف شب جب نئے سال کی شروعات ہوئی تو اس کی دھوم پاکستانی سرحد سے ملحق ایل او سی یعنی لائن آف کنٹرول پر بھی دیکھی گئی۔ ہندوستان فوج کے جوانوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ایل او سی سے ملحق گاؤں میں نئے سال کا جشن چائے پی کر اور رقص کرتے ہوئے منایا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں ایل او سی کے پاس بسے چرونڈا گاؤں میں اتوار کو شدید ٹھنڈ کے دوران تقریباً 4 بجے نئے سال کے جشن کی شروعات ہوئی۔ جشن کے دوران فوجی اہلکار اور دیہی عوام نے ایک دوسرے کو یقین دلایا کہ وہ ہر خوشی و غم میں ایک ساتھ ہیں۔ دراصل جب بھی شہریوں کو کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو فوج سب سے پہلے آگے آتی ہے۔

Published: undefined

مقامی سماجی کارکن لال حسن کوہلی کا کہنا ہے کہ ضرورت کے وقت عوام فوجیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ نئے سال کا جشن فوج کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ میں اس کے لیے فوج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لال حسن کہتے ہیں ’’جب بھی ہمیں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فوج ہی ہماری مدد کے لیے آتی ہے۔ دشمن کو ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہونے دینے کے لیے مقامی لوگ فوج کے شکرگزار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سبھی اہم مواقع پر فوج کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

گاؤں کے سرپنچ لال دین کھٹانا نے کہا کہ اس طرح کے جشن سے اچھا ماحول بنتا ہے۔ ہم ایل او سی پر زیرو پوائنٹ پر فوج کے ساتھ مل کر نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔ یہ بہت اچھا پروگرام ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ روایت مستقبل میں بھی برقرار رہے۔ اس طرح گھر سے دور رہنے والے فوجیوں کو جشن منانے کا موقع ملتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined