قومی خبریں

سلمان خان کو مل رہی دھمکیوں سے فکرمند ہیں سہیل کی سابق اہلیہ، کہا- ’ایسا ماحول پریشان کرنے والا ہے‘

ایک بات چیت میں سیما سجدیہہ نے کہا کہ شروع سے سلمان کے ساتھ ان کا اور بچوں کا مضبوط رشتہ رہا ہے۔ خان فیملی کا ملائیکہ کے ساتھ کھڑا ہونا قابل تعریف ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سہیل خان اور سیما خان / Getty Images</p></div>

سہیل خان اور سیما خان / Getty Images

 
Hindustan Times

 این سی پی رہنما بابا صدیقی کے قتل اور سلمان خان کو لگاتار مل رہی جان سے مارنے کی دھمکیوں سے مہاراشٹر بالخصوص ممبئی کا ماحول کافی گرم ہو چکا ہے۔ ان سب واقعات کے درمیان سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہہ بھی ڈر محسوس کر رہی ہیں اور انہیں اپنے بچوں کی فکر ہونے لگی ہے۔ اس معاملے پر انہوں نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ ایسا ماحول آپ کو پریشان کرے گا۔

Published: undefined

ایک بات چیت میں سیما سجدیہہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے سلمان کے ساتھ ان کا اور بچوں کا مضبوط رشتہ رہا ہے۔ بھلے ہی سہیل سے طلاق ہو چکا ہے لیکن وہ آج بھی ایک دوسرے کی اتنی ہی فکر کرتے ہیں جیسے کہ پہلے کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ کی تھی تب میں سہیل کے ساتھ شادی کے رشتہ سے منسلک تھی اور ہمارے دو خوبصورت بچے ہیں اور خان خاندان کے اراکین کے ساتھ ہمارا رشتہ ہمیشہ بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اپنی زندگی میں آگے کیوں نہ بڑھ جائیں پھر بھی ہمارا رشتہ برقرار رہے گا۔

Published: undefined

سیما سجدیہہ نے سلمان خان کو مل رہی دھمکیوں پر کہا کہ یقینی طور پر میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں اور ایمانداری سے کہوں تو سبھی کے لیے۔ یہ صحیح میں ہر طرح سے آپ کو پریشان کرتا ہے کیونکہ آپ آخر میں سبھی کی حفاظت کے بارے میں فکر کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیما سجدیہہ ان دنوں ''بالی ووڈ وائیوس ورسیز فیبیولس لائیوس'' میں نظر آ رہی ہیں۔ وہ روزانہ پریوار-بچوں کو لے کر نئے نئے انکشافات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سلمان اور پوری خان فیملی کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ارباز خان سے طلاق کے بعد بھی جس طرح سے ملائیکہ اروڑہ خان کے ساتھ کھڑے رہے تھے، وہ قابل تعریف ہے، ایسا حوصلہ صرف اپنے ہی بڑھا سکتے ہیں۔

Published: undefined

سیما اور سہیل کے رشتے کی بات کی جائے تو دونوں 1998 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ 24 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور 2022 میں ان کا طلاق ہو گیا تھا۔ سیما اور سہیل کے دو بیٹے ہیں جن کا نام نروان اور یوہان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined