نئی دہلی: پورے ملک کی سماجی تنظیموں نے کورونا کے دور میں بچوں کی اسمگلنگ میں اضافہ اور استحصال پر تشویش ظاہر کی ہے اور بچوں کے بچپن کو محفوظ بنانے کے لئے ایک منفرد پہل کرتے ہوئے انڈیا فور چائلڈ پروٹکشن فورم (آئی سی پی ایف) قائم کی ہے۔
Published: undefined
نوبل امن انعام سے نوازارے گئے کیلاش ستیارتھی نے آئی سی پی ایف کا افتتاح کرتے ہوئے آج کہا کہ انڈیا چائلڈ پروٹیکشن فورم ایک بڑے عزم کی شروعات ہے۔ مشترکہ عزائم، خوابوں اور خیالات کو پورا کرنے کے مقصد سے فورم قائم کیا گیا ہے۔ یہ مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کا ایک ایسا اتحاد ہے جو بچوں کے جنسی استحصال اور بچوں کی غلامی کے خاتمہ کے لئے کام کرے گا۔ فورم بچوں کے تئیں سماجی سوچ اور پالیسیوں کو تبدیل کرے گا اورسماجی بیداری میں توسیع لائے گا۔ فورم کے ذریعہ ہم ایسے ہندوستان کی تعمیر کرنے کی کوشش کریں گے جہاں کسی بھی بچے کا کسی بھی طرح کا استحصال نہیں ہوگا۔
Published: undefined
انہوں نے بچوں کے تئیں ہمدردی کو بڑھانے اور اس مسئلہ کے طور پر اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جتنی بھی تواریخ بنی ہیں، تبدیلی کے صفحات لکھے گئے ہیں، انہیں عام لوگوں نے ہی لکھا ہے، خاصیت اس میں نہیں ہے کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، کتنے بڑے عہدے پر ہیں، آپ کا کتنا نام ہے، خاصیت آپ کی اس بات میں ہے کہ آپ کے اندر اس کے لئے کتنی گہری ہمدردی ہے۔
Published: undefined
اس کوشش کے بانی اور سابق آئی پی ایف افسر امود کنٹھ نے کہا کہ فورم ان بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کرے گا جو گھریلو حفاظت سے محروم ہیں، ایسے بچوں کی ملک میں تعداد تین کروڑ سے زیادہ ہے۔ فورم بچوں کو ایک مضبوط حفاظتی شیلڈ فراہم کرنے کے لئے ایک بڑے ایکشن پلان کی شروعات ہے۔ اس کے دور رس اثرات ہوں گے۔ سرکاری اسکیموں، پالیسیوں، قوانین پر سول سوسائٹی کی تنظیموں کے کوشش سے ہم غیرمحفوظ بچوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ ایسے بچوں کی شناخت کرنا اور ان کی حفاظت یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔
Published: undefined
کیلاش ستیارتھی چلڈرنس فاونڈیشن نے بچوں کی اسمگلنگ اور ان کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لئے یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں چار روزہ نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بچوں کے امور پر موثر مداخلت کرنے والی کوششوں، شکتی واہنی، بچپن بچاو آندولن اور پرجولا جیسی پورے ملک کی 70سے زیادہ سول سوسائٹی تنظیموں نے حصہ لیا۔ اس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وبا کے بعد کے حالات جس تیزی سے بدلے ہیں اس میں تمام تنظیموں کو اپنے اختلافات کو فراموش کرکے بچوں کی زندگی سنوارنے کے مشترکہ خوابوں کی لڑائی لڑنی ہوگی جس کا نتیجہ انڈیا چائلڈ پروٹکشن فورم کے طورپر سامنے آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز