نئی دہلی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق معاملوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حکومت نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ ان کمپنیوں کو دوہرے معیار ترک کرکے ملک کے آئین اور قوانین کی مکمل پابندی کرنی ہوگی یا بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے راجیہ سبھا میں جمعرات کے روز ضمنی سوالوں کے جواب میں کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرتی ہے اور یہ بھی خیال کرتی ہے کہ اس سے لوگوں کو بااختیار بنایا جاتا ہے لیکن اگر ان کا غلط استعمال کرکے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں یا تشدد بھڑکایا جاتا ہے یا انتخابات میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم چلانے والی کمپنیوں کو غیرجانبدارانہ طور پر کام کرنا ہوگا اور ملک کے قانون کے مطابق چلنا ہوگا، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کمپنیاں دوہرے معیار اپناتی ہیں اور ملک کے قانون اور آئین پر عمل نہیں کرتی ہیں تو حکومت ان کے خلاف کارروائی کرنے میں دریغ نہیں کرے گی۔
Published: undefined
روی شنکر پرساد نے تصدیق کی کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹوں سے تنازعہ پیدا ہونے کے سلسلے میں حال ہی میں ٹوئٹر حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اور وزارت اطلاعات و نشریات مل کر ان پلیٹ فارموں سے متعلق رہنما ہدایات کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد ہی تمام خامیوں کو دور کرلیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز