تمل ناڈو کے کلّاکوریچی ضلع میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 100 سے زائد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کلّاکوریچی ضلع کلکٹر ایم ایس پرشانت نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے بھی خدشے کا اظہار کیا ہے۔ اس معاملے میں 49 سالہ (غیر قانونی شراب فروش) کے۔ کنّوکٹّی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے تقریباً 200 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی ہے، جس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اس میں مہلک ’میتھنال‘ موجود ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے روکنے میں ناکام رہنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کلّاکوریچی میں ملاوٹ شدہ شراب پینے والے لوگوں کی موت کی خبر سن کر مجھے صدمہ اور دکھ ہوا ہے۔ اس معاملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حادثے کو روکنے میں ناکام اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر عوام ایسے جرائم میں ملوث لوگوں کے بارے میں معلومات دیتے ہیں تو فوری کارروائی کی جائے گی۔ سماج کو برباد کرنے والے جرائم کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔
Published: undefined
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ تمل ناڈو راج بھون نے گورنر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ کلّاکوریچی میں زہریلی شراب پینے سے کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ کئی دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری دلی تعزیت ہے اور اسپتالوں میں داخل افراد کی جلد صحت یابی کی میں خواہش کرتا ہوں۔ گورنر نے ریاست کے مختلف حصوں سے جعلی شراب پینے سے اموات کی مسلسل رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
کلّاکوریچی کے کلکٹر ایم ایس پرشانت کے مطابق اب تک 109 لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جن میں سے 30 کی موت صرف کلّاکوریچی میں ہوئی ہے۔ تین کے علاوہ باقی تمام کا پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے۔ لائف سپورٹ سسٹم کے ساتھ ایمبولینس سمیت تمام سہولیات کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ جلد پیش کر دی جائے گی۔ سیلم اور تریچی سمیت قریبی اضلاع کے ڈاکٹر اور خصوصی طبی عملہ یہاں موجود ہے۔ پوسٹ مارٹم کے لیے فارنسک ٹیم کو بھی فوری طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ سی بی سی آئی ڈی نے تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں اور ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined