بارش کے بعد ایک بار پھر موسم تیزی سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ خلیج بنگال میں خراب موسم کا اثر اب ہر طرف نظر آرہا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ شمالی ہندوستان میں ایک بار پھر برفانی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر دھند نے لوگوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ تاہم تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب راجستھان کے راجسمند میں ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ پہاڑی ریاستوں کی بات کریں تو ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔ ڈوڈہ میں شدید برف باری کے بعد چاروں طرف برف کی موٹی تہہ جمع ہوگئی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شملہ سریندر پال کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں برف باری اور بارش کا اثر آج یعنی 31 جنوری کو برقرار رہے گا لیکن کل سے موسم میں بہتری آئے گی اور اگلے 4-5 دنوں تک موسم ٹھیک رہے گا۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
Published: undefined
اتوار کو شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ دہلی-این سی آر میں پارہ دو سے تین ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے پیر کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined