سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کمشیر میں بدھ کی صبح ہلکی برف باری ہوئی جس سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: 03 Feb 2021, 2:11 PM IST
بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، جس سے سردیوں کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
Published: 03 Feb 2021, 2:11 PM IST
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں صبح کے ساڑھے آٹھ بجے تک 0.8 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی تھی تاہم بعد میں گیارہ بجے سے قبل ہی برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔ تازہ برف باری سے وادی بالخصوص دیہی علاقوں کی سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل صبح کے وقت متاثر ہوئی، لیکن ٹھٹھرتی سردیوں سے لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی۔
Published: 03 Feb 2021, 2:11 PM IST
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: 03 Feb 2021, 2:11 PM IST
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 3 فروری کو ہلکے درجے کی برف باری ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔
Published: 03 Feb 2021, 2:11 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوا اور اتوار سے بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا اگرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کا زور بتدریج تھمنے لگتا ہے لیکن اس نے جس طرح اپنی آمد کا اعلان کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ بھی اپنا زور دکھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔
Published: 03 Feb 2021, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Feb 2021, 2:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز