سرینگر: بدھ کی صبح سے جاری تازہ برف وباراں کے باعث وادی کشمیر کا ملک وبیرون دنیا کے ساتھ زمینی رابطہ بھی منقطع ہے اورفضائی رابطہ بھی متاثر ہے۔
سرینگر ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ تازہ برف باری کے باعث روشنی میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے کئی پروازیں یاتو منسوخ ہوئیں یا انہیں موخر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کوبرف باری جاری رہنے سے ہوائی ٹریفک مزید متاثر ہوسکتا ہے اور اب تک 12 پروازوں کومنسوخ کیا جا چکا ہے۔ ادھر وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ بدھ کے روز تازہ برف باری کی وجہ سے ایک بار پھر بند رہی۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ریاست میں برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے۔ وادی میں بدھ کی صبح سے ہی ہلکی برف باری کاسلسلہ شروع ہوا جبکہ جموں میں گذشتہ شب سے موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں۔
Published: undefined
کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ بدھ کے روز بانہال میں تازہ برف باری ہونے کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے ایک بار پھر بند ہوگئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز قریب تین سو کلو میٹر طویل قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کا شیڈ ول طے تھا لیکن موسمی حالات خراب ہوتے ہی مقرر شدہ شیڈول کو تبدیل کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ شبانہ بارشوں کے باعث رام سو اور رام بن کے کچھ حصوں میں تازہ مٹی کے تودے گر آئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ شاہراہ فی الوقت مکمل طور پر بند ہے اورموسمی صورتحال کے پیش نظر ہی کوئی دوسرا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ریاست میں برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی قومی شاہراہ گذشتہ ایک ماہ سے شاذ ونادر ہی کھلی رہی۔ شاہراہ کا بند رہنا اہلیان وادی کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ شاہراہ بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی قلت سے لوگوں کو بے بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہیں منافع خور اور ذخیرہ اندوذ عناصر بھی سرگرم ہوکر گراں فروشی کرنے میں کوئی لیت ولعل نہیں کرتےہیں۔
Published: undefined
ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا اور کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 11.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 1.0ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined