سری نگر: وادی کشمیر میں منگل کے روز چمکیلی دھوپ کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو قریب ساڑھے بارہ بجے برف باری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطے ایک بار پھر منقطع ہوگئے۔
Published: undefined
بدھ کو وقفہ وقفہ سے دن بھر جاری رہنے والی برف باری کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی مسلسل چوتھے دن بھی متاثر رہے۔ جہاں سری نگر اور ضلع ہیڈکوارٹروں میں بہت ہی کم گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں وہیں وادی کے اکثر دیہات کا اپنے ضلع ہیڈکوارٹروں سے رابطہ ہنوز منقطع ہے۔ برف باری سے ڈش ٹی وی سروسز متاثر رہنے کے علاوہ ٹیلی فون اور کیبل ٹی وی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ نیز وادی کے بیشتر دیہات میں بجلی سپلائی کی سپلائی گزشتہ چار روز سے معطل ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں برف و باراں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے اگلے چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس کے بعد اگرچہ موسم قریب ایک ہفتے تک مجموعی طور پر خشک رہے گا تاہم اس دوران کہیں کہیں پر برف یا باراں ہوسکتی ہے۔ وادی میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برخلاف وادی کے تمام بالائی و میدانی علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو قریب ساڑھے بارہ بجے برف باری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا۔ برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے بدھ کو دن بھر جاری رہا۔ اس دوران بالائی علاقوں میں بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی۔ ادھر سری نگر کے سیول لائنز اور پائین شہر میں بدھ کو برف پگھلنے کے سبب بیشتر سڑکیں زیر آب آگئیں جن پر گاڑیوں کی آمدورفت آمد ورفت متاثر رہنے کے علاوہ شہریوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کو بدھ کے روز بھی شہر میں پانی کی نکاسی میں مصروف دیکھا گیا۔
Published: undefined
سڑکوں پر برف جمع رہنے کی وجہ سے وادی کے اکثر دیہات کا اپنے ضلع ہیڈکوارٹروں سے رابطہ بدھ کو مسلسل چوتھے دن بھی منقطع رہا۔ دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کا الزام ہے کہ ان کے علاقوں کو ضلع و تحصیل ہیدکوارٹروں سے جوڑنے والی سڑکوں پر سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے۔ سری نگر کے مضافاتی علاقوں جیسے مخدوم کالونی ملورہ سے بھی برف نہ ہٹائے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
Published: undefined
برف باری کی وجہ سے وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے ایک بار پھر منقطع ہوگئے۔ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک اور بارہمولہ تا بانہال ریل خدمات معطل رہیں۔ نیز وادی کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہی۔ ایئرپورٹ ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ برف باری کا سلسلہ جاری رہنے اور کم روشنی کے سبب فضائی ٹریفک کو ایک بار پھر معطل کرنا پڑا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 'منگل کو موسم میں بہتری آنے کے بعد فضائی ٹریفک کو دوپہر کے وقت بحال کیا گیا تھا۔ لیکن بدھ کو برف باری کا سلسلہ جاری رہنے اور کم روشنی کے سبب سبھی آنے اور جانے والی پروازوں کو معطل کرنا پڑا'۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ برف باری جاری رہنے کی وجہ سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے جموں خطہ کے بانہال کے درمیان ریل خدمات بدھ کے روز معطل رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز