سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے اور وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 5.5 سینٹی میٹر اور 4.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوگئی ہے۔ ادھر متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں 9 فروری تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ شب 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جو گزشتہ شب منفی 7.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی12.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں پیر کے روز رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز