قومی خبریں

پارٹی میں سانپ کا زہر! ایلوش یادو سے نوئیڈا پولیس نے دیر رات گئے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی

ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کی فراہمی کے الزامات کا سامنا کر رہے بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو کے فاتح ایلوش یادو سے دیر رات گئے نوئیڈا پولیس نے 2 گھنٹے سے زیادہ تک پوچھ گچھ کی

<div class="paragraphs"><p>ایلوش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

ایلوش یادو / آئی اے این ایس

 

نوئیڈا: ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کی فراہمی کے الزامات کا سامنا کر رہے بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو کے فاتح ایلوش یادو سے دیر رات گئے نوئیڈا پولیس نے 2 گھنٹے سے زیادہ تک پوچھ گچھ کی۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کل رات تقریباً 12 بجے ایلوش یادو نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانے پہنچے، جہاں ڈی سی پی، اے ڈی سی پی اور اے سی پی سطح کے افسران موجود تھے۔ ایلوش یادو سے ان کے سامنے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ 2 گھنٹے سے زیادہ کے بعد ایلوش یادو کو واپس جانے کو کہا گیا۔

Published: undefined

ایلوش یادو کو پولیس کی طرف سے ہدایات ملی ہیں کہ جب انہیں دوبارہ بلایا جائے تو وہ فوراً حاضر ہوں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس نے رات 12 بجے ایلوش یادو سے پوچھ گچھ شروع کی۔ یہ پوچھ گچھ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ایلوش یادو سے پوچھ گچھ میں ڈی سی پی، اے سی پی سطح کے افسران شامل تھے۔

Published: undefined

بتایا گیا ہے کہ میڈیا سے بچنے کے لیے ایلوش رات 12 بجے تھانے پہنچے تھے۔ نوئیڈا پولیس نے ایلوش کو پھر سے آنے کو کہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایلوش کو دوسرے ملزم راہل کے روبرو پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نوئیڈا پولیس نے ایلوش کو نوٹس بھیجا تھا، جس میں وقت یا تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق ایلوش نے پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ رات گئے تھانے پہنچیں گے اور پھر ان سے پوچھ گچھ کی جائے کیونکہ اس وقت میڈیا کا مجمع نہیں ہوگا۔ پولیس کے مطابق جب ملزم راہل کا ریمانڈ ملے گا تو وہ ایلوش کو اس کے سامنے بیٹھا کر دوبارہ پوچھ گچھ کریں گے۔

یاد رہے کہ نوئیڈا پولیس نے ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کے استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ الوش یادو بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں راہل نامی ملزم بھی شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined