لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے ۔ اس مرحلے میں امیٹھی-رائے بریلی سمیت 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ سے پہلے، امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے کہا، اگر عوام کی حمایت اچھی ہے تو نتیجہ بھی اچھا ہونا چاہئے۔
Published: undefined
امیٹھی کانگریس کا گڑھ رہا ہے۔ اس بار گاندھی خاندان کے قریبی کے ایل شرما امیٹھی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کے ایل شرما نے کہا، ’’جو کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ہے، وہ آج ووٹ دیں گے اور نتائج 4 تاریخ کو آئیں گے۔ جب عوام الیکشن لڑنے لگتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں۔ کیونکہ آپ عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کر سکتے۔ عوام کی ترقی جو رک گئی ہے شروع کی جائے گی۔ راہل گاندھی جی نے کہا کہ جو کچھ رائے بریلی میں ہوگا وہ امیٹھی میں ہوگا، اس سے مجھے بہت طاقت ملی ہے۔‘‘
Published: undefined
امیٹھی سیٹ کو کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سنجے گاندھی، راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی یہاں سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ کانگریس نے 1977، 1998 اور 2019 کے علاوہ ہر بار یہ سیٹ جیتی۔ اسمرتی ایرانی نے 2019 کے انتخابات میں راہل گاندھی کو شکست دی تھی۔ اس بار راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے اس سیٹ سے کے ایل شرما کو میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
ووٹنگ سے پہلے اسمرتی ایرانی نے کہا،’’ جمہوریت کا تہوار، قوم کا فخر۔ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے آج ووٹنگ کا دن ہے۔ تمام معزز رائے دہندگان سے گزارش ہے کہ آپ ووٹ کریں ۔ آپ کا کا ہر ووٹ 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی بنیاد بنے گا اور ہندوستان کو عالمی سطح پر سرکردہ اور خود انحصار بنانے میں انمول ثابت ہوگا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined