عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا کہ یہاں ظلم وجبر ایک عام سی بات بن گئی ہے جس کی وجہ سے ہر دکاندار اور چھوٹاتاجر خوف کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے۔ عآپ کے سینئر رہنما اور کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کل ایک بار پھر اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی کہ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے ایک تاجر کے گودام پر گولی چلائی اور پھیروتی کی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نوٹ چھوڑ دیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آج پوری دہلی میں یہ چرچہ ہو رہی ہے کہ اگر آپ ان غنڈوں کو بھتہ کی رقم دیں گے تو آپ کو چھوڑ دیا جائے گا ورنہ آپ کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آج پوری دہلی کی صورتحال ایسی ہے کہ ہر دکاندار، ہر چھوٹا تاجر خوف زدہ ہے، مٹھائی کی دکان کا مالک، کچی کالونی میں چھوٹے چھوٹے گھر بنانے والے ٹھیکیدار، سبھی تاجر اور دکاندار خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
Published: undefined
سوربھ بھاردواج نے بات چیت کے دوران بتایا کہ اتم نگر میں ناجائز دباؤ اور زبردستی رقم حاصل کرنے کی وجہ سے سینکڑوں تاجروں نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے اور وہاں کام کرنے والے بہت سے چھوٹے تاجر اور بلڈرز بھی وہاں کام کر رہے ہیں تو ان میں سے بیشتر کو اپنی جان بچانے کے لئے ہر مہینے پیسے دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں اتنے گینگ سرگرم ہو چکے ہیں کہ جبراً پیسے وصول کرنا ایک عام سی بات ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined