فروری 2023 میں خوردہ شرح مہنگائی میں معمولی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ حالانکہ یہ اب بھی آر بی آئی کے ٹولرنس بینڈ یعنی برداشت کی حد کے اوپر برقرار ہے۔ فروری 2023 میں خوردہ شرح مہنگائی 6.44 فیصد رہی ہے، جبکہ جنوری ماہ میں خوردہ شرح مہنگائی 6.52 فیصد رہی تھی۔ علاوہ فروری 2022 میں یہ 6.07 فیصد رہی تھی۔ یعنی گزشتہ سال کے مقابلے اس سال فروری میں خوردہ شرح مہنگائی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
Published: undefined
جنوری ماہ کے مقابلے فروری ماہ کی خوردہ شرح مہنگائی میں گراوٹ کے اسباب پر غور کریں تو فروری ماہ میں خوردنی اشیا کی شرح مہنگائی گھٹ کر 5.95 فیصد رہی۔ علاوہ ازیں جنوری میں خوردنی اشیا کی شرح مہنگائی 6 فیصد رہی تھی۔ علاوہ ازیں فروری 2022 میں خوردنی اشیا کی شرح مہنگائی 5.85 فیصد رہی تھی۔ فروری ماہ میں اناج اور اس سے جڑے پروڈکٹس کی شرح مہنگائی 16.73 فیصد رہی۔ دودھ اور اس سے جڑے پروڈکٹس کی شرح مہنگائی 9.65 فیصد رہی ہے۔ اسی طرح مسالوں کی بھی مہنگائی نظر آ رہی ہے۔ مسالوں کی شرح مہنگائی 20.20 فیصد رہی ہے۔
Published: undefined
اچھی خبر یہ ہے کہ سبزیاں اس دوران سستی ہوئی ہیں۔ سبزیوں کی شرح مہنگائی گھٹ کر منفی 11.61 فیصد رہی ہیں۔ علاوہ ازیں دالوں کی شرح مہنگائی 4.09 فیصد رہی۔ اسی طرح پیکڈ ملس، سنیکس اور مٹھائیوں کی شرح مہنگائی 7.98 فیصد رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ خوردہ شرح مہنگائی فی الحال آر بی آئی ٹولرنٹ کی اوپری حد 6 فیصد سے زیادہ برقرار ہے۔ جنوری اور فروری دونوں ہی ماہ میں خوردہ شرح مہنگائی 6 فیصد کے اوپر بنا رہا۔ حالانکہ نومبر اور دسمبر 2022 میں خوردہ شرح مہنگائی ٹولرنس بینڈ 6 فیصد سے نیچے آ گئی تھی۔ آر بی آئی نے 8 فروری 2023 کو ریپو ریٹ میں ایک چوتھائی فیصد کا اضافہ کر اسے 6.50 فیصد کر دیا تھا۔ اب جب پھر سے خوردہ شرح مہنگائی آر بی آئی کے ٹولرنس بینڈ کے باہر جا پہنچا ہے تو پھر سے قرض اور مہنگا ہونے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ 3 سے 6 اپریل تک 2023 تک آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کی میٹنگ ہوگی جس میں مانا جا رہا ہے کہ آر بی آئی ریپو ریٹ میں اضافہ کر سکتا ہے۔ ایسا ہوا تو ای ایم آئی مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز