قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کے روز کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 58 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14،35،778 ہوگئی اور ایک اور مریض کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 25،041 ہوگئی۔ دہلی میں فعال کیسز کم ہو کر اب 573 ہیں۔
Published: undefined
محکمہ صحت کے ذریعہ کل جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح معمولی بڑھ کر 0.09 فیصد ہوگئی اور اموات کی شرح 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
اس عرصے کے دوران ، دہلی میں مزید 69 مریضوں نے کورونا وائرس وبا کو شکست دی اور اس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،10،164 ہوگئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ، 20 اپریل کو دہلی میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 28،395 معاملے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز