نئی دہلی: راجدھانی دہلی کی ہوا ان دنوں شدید طور پر آلودہ ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ایئر کوالٹی میں مسلسل گراوٹ درج کی گئی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم اب ہوا کے معیار میں معمولی بہتری کی خبر سامنے آئی ہے۔ بدھ کی صبح دہلی کا اے کیو آئی 500 سے نیچے آ گیا، جس کے بعد ایئر کوالٹی 'انتہائی سنگین' زمرے سے نکل کر 'سنگین' زمرے میں داخل ہو گئی ہے۔
Published: undefined
صبح 6 بجے دہلی کا 24 گھنٹے کا مجموعی اے کیو آئی 422 ریکارڈ کیا گیا۔ آلودگی میں اس معمولی کمی کے باوجود شہر کے 38 میں سے تقریباً ایک درجن علاقے اب بھی 'سنگین پلس' زمرے میں شامل ہیں۔ روہنی، وزیر پور، آنند وہار، اشوک وہار، بوانا، نریلا، مُنڈکا، علی پور، جہانگیر پوری، سونیا وہار اور اشوک وہار جیسے علاقوں میں 24 گھنٹوں کا اوسط اے کیو آئی 450 سے اوپر درج کیا گیا ہے، جو ان علاقوں میں بدستور خطرناک آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔
دہلی کے مختلف علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح درج ذیل ہے: علی پور میں 463، آنند وہار میں 454، اشوک وہار میں 457، بوانا میں 457، مُنڈکا میں 463، نریلا میں 453، اوکھلا فیز-2 میں 407، اور پنجابی باغ میں 440۔
Published: undefined
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، دہلی کے پنجابی باغ، پوسا، روہنی، شادی پور، سونیا وہار، وویک وہار، وزیر پور، علی پور، آنند وہار، بوانا، جہانگیر پوری، میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نریلا، نہرو نگر، اور پرتاپ گنج میں اے کیو آئی کی سطح 500 تک پہنچ گئی تھی۔ اس خطرناک آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، بدھ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز