قومی خبریں

سِکّم اسمبلی انتخابات میں ایس کے ایم کی زبردست جیت، 32 میں سے 31 سیٹوں پر قبضہ

سکم اسمبلی انتخابات میں سِکم کی علاقائی پارٹی سکم کرانتی کاری مورچہ (ایس کے ایم) نے ریاست کی کل 32 اسمبلی سیٹوں میں سے 31 پر جیت کا پرچم لہرایا ہے.

<div class="paragraphs"><p>پریم سنگھ تمانگ / آئی اے ایس</p></div>

پریم سنگھ تمانگ / آئی اے ایس

 

سکم اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں آج (2 جون) سکم ایس کے ایم نے 32 اسمبلی سیٹوں میں سے 31 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ سکم میں حکمراں پارٹی سکم کرانتی کاری مورچہ (ایس کے ایم) کی یہ مسلسل دوسری اور زبردست جیت ہے۔ ایک سیٹ ایس ڈی ایف  (سکم ڈیموکریٹک فرنٹ) کو بھی ملی ہے جبکہ کسی دوسری پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔

Published: undefined

ایس کے ایم اور ایس ڈی ایف نے تمام 32 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے جبکہ بی جے پی (31)، سی اے پی-سکم (30) اور کانگریس (12) سیٹوں پر اپنی قسمت آزما رہی تھی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ایس کے ایم کے ساتھ بی جے پی کا اتحاد تھا، لیکن اس بار بی جے پی نے علاحدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایس کے ایم کے سربراہ پریم سنگھ تمانگ نے ایس کے ایم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایف لیڈر پون کمار چاملنگ 2019 میں مکمل طور پر ہار گئے، لیکن یہ جمہوریت ہے۔ جو کام وہ 25 سال میں نہیں کر سکے وہ ہم نے پانچ سالوں میں کر دکھایا۔ عوام نے اسی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے۔

Published: undefined

ایس کے ایم کے صدر پریم سنگھ تمانگ نے 24 سال سے زیادہ اقتدار میں رہنے کے بعد ریاست میں 17 سیٹیں حاصل کرکے 24 سال سے زائد سالوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد چاملنگ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ایس ڈی ایف کے سربراہ پون کمار چاملنگ، جو ریاست کے پانچ بار وزیر اعلیٰ رہے، دونوں سیٹوں سے ہار گئے ہیں۔ نمچی بنگ اسمبلی سیٹ پر، ایس کے ایم کے راجو بسنت نے انہیں 2,256 ووٹوں سے شکست دی۔ بسنت کو 7,195 اور چاملنگ کو 4,939 ووٹ ملے۔ پوکلوک-کامرانگ سیٹ پر ایس کے ایم کے بھوج راج رائے نے انہیں 3,063 ووٹوں سے شکست دی۔ رائے کو 8,037 اور چاملنگ کو 4,974 ووٹ ملے۔ سکم میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی آج صبح 6 بجے شروع ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined