قومی خبریں

چھٹا مرحلہ: مدھیہ پردیش میں پہلے دو گھنٹوں میں 10 سے زیادہ پولنگ

مدھیہ پردیش کی بھوپال سمیت آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر ابتدائی دو گھنٹوں میں صبح نو بجے تک دس فیصد ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کی بھوپال سمیت آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر ابتدائی دو گھنٹوں میں صبح نو بجے تک دس فیصد ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گرمی کے باعث صبح سات بجے پی پولنگ مراکز میں ووٹروں کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

Published: undefined

راجدھانی بھوپال میں بھی صبح سے پولنگ مراکز کے باہر لوگوں کی قطاریں نظر آئیں۔ پولنگ صبح ساتھ بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی، جو شام چھ بجے تک چلے گی۔ چمبل خطہ کے بھنڈ اور مرینا میں تا الحال کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ حالانکہ احتیاط کے طور پر کچھ عوامی نمائندگان سمیت متعدد لوکوں کو نظر بند رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

مرینا، بھنڈ، گُنا، ساگر، ودیشا، بھوپال اور راج گرھ پارلیمانی سیٹوں کے لئے 18 ہزار ایک سو 41 پولنگ مراکز پر ووٹنگ چل رہی ہے اور ایک کروڑ 44 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔ ان آٹھ سیٹوں پر امیدواروں کی کل تعداد 138 ہے۔

Published: undefined

اس مرحلہ میں بھوپال سیٹ پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں، جہاں سے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ کا مقابلہ بی جے پی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے ہے۔ دونوں امیدواروں کی شبیہ کی بدولت اس پارلیمانی حلقہ پر مقابلہ دلچسپ لیکن مذہب پر مبنی ہو گیا ہے۔

Published: undefined

مرینا میں مرکزی وزیر نریندر تومر کا مقابلہ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر رام نواس راوت سے ہے۔ تومر موجودہ وقت میں گوالیار سے رکن پارلیمنٹ ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی سیٹ بدل دی گئی۔ یہاں سے بی ایس پی نے کرتار سنگھ بھڑانا کو انتخابی میدان میں اتار کر مقابلہ کو سہ رخی بنانے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

سندھیا خاندان کا گڑھ کہی جانے والی گُنا سیٹ سے کانگریس کے سینئر رہنما جیوتیرادتیہ سندھیا کا وقار داؤ پر لگا ہے۔ یہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کے کے پی یادو سے ہے۔ ودیشا میں بی جے پی کے رماکانت بھارگو اور کانگریس کے شیلندر پٹیل کے درمیان مقابلہ ہے۔ بھنڈ سیٹ پر کانگریس نے نوجوان امیدوار دیواشیش جراریا کو امیدوار بنایا ہے۔ جراریا بی جے پی کی سندھیا رائے کے مقابلہ میں ہیں۔ گوالیار میں بی جے پی کے وویک شیجولکر اور کانگریس کے اشوک سنگھ آمنے سامنے ہیں۔

Published: undefined

راج گڑھ میں کانگریس کی مونا سستانی اور بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ روڈ مل ناگر کے مقابلہ میں ہیں۔ ساگر میں بی جے پی کی کمان راج بہادر سنگھ کے ہاتھ میں ہے، جو کانگریس امیدوار پربھو سنگھ ٹھاکر کو چیلنج دے رہے ہیں۔

Published: undefined

آزادانہ اور غیر جانبدارانہ پولنگ کرانے کے مقصد سے 79 ہزار سے زیادہ پولنگ افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے لئے کل 45 ہزار سے زیادہ پولس افسران، ملازمین اور سی آر پی کے ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ چار ہزار سے زیادہ حساس پولنگ مراکز کی شناخت کی گی ہے۔ یہاں پر سی سی ٹی وی کیمروں اور ویب کاسٹنگ کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش میں چھ سیٹوں پر 29 اپریل کو اور سات سیٹوں پر 6 مئی کو پولنگ کا اختتام ہو چکا ہے۔ آج تیسرے مرحکہ کے تحت 8 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ بقیہ آٹھ سیٹوں پر 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined