نئی دہلی: دہلی کے کنجھاولا کیس میں پولیس پولس نے چھٹے ملزم آشوتوش کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آشوتوش کے پاس بلینو کار ہے جس کی وجہ سے انجلی کو حادثہ پیش آیا اور اسے 12 کلومیٹر تک گھسیٹا گیا۔ آشوتوش نے ہی یہ گاڑی امت کو دی تھی لیکن وہ یہ بات پولیس سے چھپا رہا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دہلی انجلی نامی لڑکی کی لاش یکم جنوری کی صبح تقریباً 4 بجے دہلی کے کنجھاولا علاقے میں سڑک پر برہنہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ انجلی کی اسکوٹی کو پولیس نے کچھ ہی فاصلے پر برآمد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق انجلی کا کار کے ساتھ حادثہ ہوا تھا۔ اس کے بعد اس کی ٹانگ گاڑی کے اگلے پہیے میں پھنس گئی۔ انجلی کو 12 کلومیٹر تک دہلی کی سڑکوں پر گھسیٹا گیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
اس معاملے میں پولیس نے پہلے 5 ملزمان (منوج متل، دیپک کھنہ، امیت کھنہ، کرشنا اور متھن) کو گرفتار کیا تھا۔ اس علاوہ پولیس نے اس بلینو کار کو بھی برآمد کر لیا جو حادثہ کا سبب بنی۔ پولیس نے گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ اس معاملہ میں 5 نہیں بلکہ 7 ملزم ہیں۔ پولس نے دو نئے ملزمان آشوتوش اور انکش کھنہ کے نام کیس شامل کیے تھے۔ اب پولس نے آشوتوش کو گرفتار کر لیا۔ بلینو کار آشوتوش کی ہی تھی، تاہم حادثے کے وقت وہ کار میں موجود نہیں تھا۔
Published: undefined
قبل ازیں، پولیس نے جمعرات کو بتایا تھا کہ گاڑی امت چلا رہا تھا، دیپک نہیں۔ پولیس کے مطابق امت کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے۔ لہذا انکش کھنہ نے دیپک کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پولیس کے سامنے بیان دے کہ گاڑی وہ چلا رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined